سعودی وزارت داخلہ کا 5 ممالک میں ’روڈ ٹو مکہ‘ پروگرام کا آغاز

الریاض،جون۔سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے روڈ ٹو مکہ اقدام کا باقاعدہ آغاز کردیا ہے۔ اس پروگرام میں ابتدائی طور پر پاکستان، انڈونیشیا،ملیشیا، مراکش اور بنگلہ دیش شامل ہیں۔یہ پروگرام سعودی عرب کے وسیع تر اصلاحات اور ترقی کی علامت سمجھے جانے والے وڑن2030 کا حصہ ہے۔سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے ایک بیان میں کہا کہ روڈ ٹو مکہ اقدام کا مقصد عازمین کو اپنے ممالک سے آسانی کے ساتھ وصول کرنا اور ان کے حج کے طریقہ کاران کے ملک کے اندر ہی سے مکمل کرنا،آن لائن حج ویزہ جاری کرنا اور ہوائی اڈے پر پاسپورٹ کے طریقہ کار کی تکمیل کا عمل مکمل کرنا ہے۔اس پروگرام سے مستفید ہونے والے ممالک کے عازمین کے مملکت میں نقل و حمل اور رہائش کے انتظامات کے مطابق ان کے سامان کی کوڈنگ اوران کی چھان بین، ان کے لیے مکہ اور مدینہ کے درمیان چلنے والی ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کرنا ہے۔قابل ذکر ہے کہ سعود عرب کی وزارت داخلہ اس اقدام کو وزارت خارجہ، وزارت صحت، وزارت حج اور عمرہ، شہری ہوا بازی کی جنرل اتھارٹی، زکوٰۃ، ٹیکس اور کسٹم اتھارٹی، سعودی ڈیٹا اور مصنوعی ذہانت کی وزارتوں کے تعاون سے نافذ کر رہی ہے۔

 

Related Articles