سعودی قیادت کی طرف سے بنگلہ دیشی صدر کو تعزیتی مکتوب

ریاض،جون۔خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد و وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان نے چٹاگانگ کے قریب گودام میں آگ لگنے سے ہونے والی ہلاکتوں پر افسوس کیا ہے۔سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی قیادت نے بنگلہ دیشی صدر محمد عبد الحمید کو مکتوب روانہ کرتے ہوئے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔شاہ سلمان نے بنگلہ دیشی صدر کے نام روانہ کئے گئے مکتوب میں کہا ہے کہ ’آتشزدگی کے واقعے کی خبر پر ہمیں دکھ ہے‘۔ ’ہم حادثے میں ہلاک شدگان کے لواحقین سے تعزیت اور زخمی ہونے والوں کے لیے جلد شفایابی کی دعا کرتے ہیں‘۔اسی طرح کا مکتوب ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی طرف سے بھی بنگلہ دیشی صدر کو روانہ کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ’سعودی عرب آپ کے غم میں برابر کا شریک ہے‘۔ ولی عہد نے کہا ہے کہ ’ہمیں خبر سے بڑا صدمہ ہوا ہے نیز ہم ہلاک شدگان کے لواحقین سے تعزیت اور زخمیوں کے لیے جلد صحت یابی کی امید کرتے ہیں‘۔

 

Related Articles