سائیکل سوار کو اوورٹیک کرنے والے ڈرائیور پر 1100 پونڈز جرمانہ

لندن ،جون۔ پل پر سائیکل سوار کے بہت قریب سے گزرنے والے ڈرائیورپر 1100پونڈز جرمانہ عائد کر دیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ایک موٹر سوار کو ایک پل پر سائیکل سوار کو بہت قریب سے اوورٹیک کرنے پر 1800 پونڈز سے زیادہ ادا کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ 77 سالہ واین ہمفریز کو اپنی آڈی کیو 8 میں سائیکل سوار کے لئے کافی جگہ نہ چھوڑنے پر جرمانہ اور چار پنالٹی پوائنٹس دیئے گئے۔ روڈ سیفٹی پارٹنرشپ ’’گو سیف‘‘ نے کہا کہ نتیجہ یہ ظاہر کرتا ہے کہ ہماری گزارشات کو سنجیدگی سے لیا جاتا ہے اور مناسب توجہ دی جاتی ہے۔ مسٹر ہمفریز نے کورس میں شرکت کرنے یا جرمانے کا مقررہ نوٹس ادا کرنے سے انکار کر دیا تھا اور کہا تھا کہ جرمانہ ’’خوفناک‘‘ ہے۔ گو سیف نے کہا کہ مسٹر ہمفریز کو واقعے کی فوٹیج موصول ہونے کے بعد قانونی چارہ جوئی کے متبادل کے طور پر ڈرائیور سے متعلق آگاہی کورس میں شرکت کی پیشکش کی گئی تھی۔ سائیکل سوار نیاوور ٹیکنگ کو کیمرے پر ریکارڈ کیا اور اس واقعے کی اطلاع روڈ پولیسنگ ٹیموں کو دی۔ گو سیف نے مزید کہا کہ پونٹی کلم کے مسٹر ہمفریز، رہونڈا سائنن ٹاف بھی بعد میں ایک مقررہ جرمانے کے نوٹس کی تعمیل کرنے میں ناکام رہے، جس کے نتیجے میں 8 جون کو مقدمہ چلایا گیا، جب اس پر 1152 کا پونڈز جرمانہ عائد کیا گیا اور 620 پونڈز اخراجات کی مد میں ادا کرنے کا حکم دیا گیا جبکہ115 پونڈز کا وکٹم سرچارج بھی عائد کیا گیا۔ اس کے بعد گودام کے مالک پر کارڈف مجسٹریٹس کی عدالت میں مناسب دیکھ بھال اور توجہ کے بغیر گاڑی چلانے پر مقدمہ چلایا گیا اور اسے جرمانے اور اخراجات کی مد میں 1887 پونڈز ادا کرنے کا حکم دیا گیااور اس کے لائسنس پر چار پوائنٹس وصول کئے گئے۔ مسٹر ہمفریز نے کہا کہ جرمانہ بالکل خوفناک ہے۔ میری عمر 77سال ہے اور مجھے آخری جرمانہ 35 سے 40 سال پہلے لگایا گیا تھا۔ اس کے علاوہ مجھ پر کبھی جرمانہ نہیں ہوا اور میرے پاس 60 سال سے لائسنس ہے۔ مسٹر ہمفریز نے کہا کہ ستمبر 2021 میں پل کے قریب سائیکل سوار کے بہت قریب سے اوورٹیک کرنے کے الزام کے بعد اس نے اور اس کے بیٹے نے سڑک کی پیمائش کی اور دعویٰ کیا کہ اس نے سائیکل سوار کے لئے جو جگہ چھوڑی تھی وہ کافی اور محفوظ تھی۔ اس نے کہا کہ سائیکل سوار اور اس کی موٹر سائیکل کو مدنظر رکھتے ہوئے ابھی بھی کم از کم 4 فٹ (1.2 میٹر) جگہ ہوتی۔ موٹرسائیکل سواروں کیلئے اب 1.5m (5ft) کا فاصلہ چھوڑنا چاہئے جبکہ سائیکل سواروں کو اوور ٹیک کرنے کے ساتھ ساتھ رفتار کم کرنا ضروری ہے۔ پیدل چلنے والوں یا گھڑ سواروں کے قریب سے گزرتے وقت فاصلہ 2m (6.5ft) ہونا چاہئے۔ ہائی وے کوڈ کی زبان میں تبدیلیاں 29 جنوری سے نافذ ہونے کا مطلب ہے کہ اب ڈرائیور کو سڑک کے دوسرے استعمال کرنے والوں کو نقصان پہنچانے پر جرمانے کا زیادہ امکان ہے، خاص طور پر اگر کیمرے میں پکڑا جائے۔ ہمفریز نے کہا کہ مجھے بالکل ناقابل یقین لگتا ہے کہ یہ ہوا ہے۔ مجھے نہیں معلوم کہ اس پر اپیل کروں یا نہیں، یہ شاید مجھے خرچ کرنے ہو ں گے۔ میں پہلے ہی عدالت اور وکیل کی رقم کے ساتھ تقریباً 4500 پونڈز خرچ کر چکا۔ گو سیف نے کہا کہ تنظیم نے آپریشن کلوز پاس کی تیاری میں ڈرائیوروں اور سائیکل چلانے والے گروپوں کے ساتھ مل کر کام کیا، جو کہ ڈرائیوروں اور سائیکل سواروں دونوں کو ہماری سڑکوں پر محفوظ رہنے کے بارے میں تعلیم دیتا ہے۔

Related Articles