ریاست نیویارک میں سیمی آٹو میٹک رائفل خریدنے کے لیے کم از کم عمر21 سال کر دی گئی

نیویارک،جون۔نیویارک ریاست نے اب یہ لازمی کر دیا ہے کہ نیم خود کار رائفل جیسے کہ 15- AR خریدنے والے کی عمر 21 سال سے کم نہیں ہونی چاہیے۔اس سے پہلے، ایک 18 سالہ نوجوان بھی اس طرح کی نیم خود کار رائفل خرید سکتا تھا۔ڈیموکریٹک گورنر کیتھی ہوکل نے پیرکواس حکم نامے پر دستخط کیے، جو اسلحہ سے متعلق 10 دیگر قوانین میں شامل تھا۔”آج اس کا آغاز ہوا ہے، اور یہ اختتام نہیں ہے،” ہوکل نے برونکس میں ایک پریس کانفرنس میں کہا۔ "نیک خواہشات اور دعاؤں سے معاملات درست نہیں ہوں گے، اس کے لیے سخت اقدام اٹھانے ہوں گے۔ ہم یہ ان جانوں کے نام پر کررہے ہیں جو ضائع ہو چکی ہیں، ان والدین کے لیے جو اب اپنے بچوں کو سکول بس سے اترتے نہیں دیکھ سکیں گے۔”یہ اقدام بڑے پیمانے پر فائرنگ کی یکے بعد دیگرے واقعات کے خلاف سامنے آیا ہے، جس میں 14 مئی کو نیاگرا فال کے قریب واقع ریاست نیویارک کے ایک شہر بفلوایک کے گراسری اسٹور پر اندھا دھند فائرنگ سے 10 افریقی امریکیوں کی ہلاکت اور 24 مئی کو ٹیکساس کے ایک قصبے اوولڈے کے ایک پرائمری اسکول میں فائرنگ کے ایک واقعہ میں 19 بچے اور دو اساتذہ ہلاک ہو گئے تھے۔ہوکل کے دستخط کردہ دیگر قوانین کے تحت بڑے پیمانے پر جسمانی آرمر واسکٹ کی فروخت پر پابندی عائد کی جائے گی اور ریاست کے "پہلے سے خبردارکرنے” کے قانون پر نظر ثانی کی گی، جو حکام کو اپنے یا دوسروں کے لیے خطرہ سمجھے جانے والے لوگوں سے اسلحہ ضبط کرنے کی اجازت دے گا۔ایک خبر میں کہا گیا ہے کہ یہ اقدامات بنیادی طور پر پارٹی خطوط پر منظور کیے گئے اور ریپبلکن زیادہ تران بلوں کے مخالف رہے ہیں۔

Related Articles