رشبھ پنت دہلی کپیٹلز کے کپتان بنے رہیں گے
دبئی ، ستمبر۔رشبھ پنت انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2021 کے بقیہ میچوں کے لئے دہلی کیپٹلز ٹیم کے بطور کپتان برقرار رہیں گے۔ ٹیم کے باقاعدہ کپتان شریس ایئر کندھے کی انجری کے بعد میدان میں واپس لوٹ آئے ہیں۔ایئر مارچ میں زخمی ہوگئے تھے اور ٹورنامنٹ سے نام واپس لے لیا تھا جس کے بعد پنت کو کپتان بنایا گیا تھا۔ اس کے بعد توقع کی جا رہی تھی کہ وہ پورے آئی پی ایل 2021 سے باہر ہو جائیں گے ، لیکن مئی کے اوائل میں کووڈ 19 اور آئی پی ایل رکنے کی وجہ سےانہیں صحت یاب ہونے کا موقع مل گیا۔ کیپٹلز نے جمعرات کی شام اطلاع دی کہ پنت کو نائب کپتان بنایا گیا تھا ، ان کے پاس پہلے آئی پی ایل میں کپتانی کا کوئی تجربہ نہیں تھا ، اس کے باوجود انہوں نے کیپٹلز کو ٹورنامنٹ کے پہلے مرحلے میں پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست رکھا اور آٹھ میچوں میں چھ میچ جیتے۔ہیڈ کوچ رکی پونٹنگ پہلے ہی کہہ چکے تھے کہ ٹیم کے لیے متحدہ عرب امارات میں تازہ آغاز کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا تھا ، اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ ہم نے پہلے راؤنڈ میں کیا کیا۔ اب جب کہ ہم نے چار ماہ تک اچھی کرکٹ کھیلی ہے ، ہمیں دوبارہ سے شروعات کرنی ہوگی ۔پونٹنگ نے کہا کہ ایر کا واپس آنا ٹیم کے لیے بہت فائدہ مند ہے۔ ان کا ایک مختلف انداز ہے۔ میں نے ان سے بات کی ہے اور ان کی تربیت بھی اچھی رہی ہے۔ وہ میدان میں واپسی کا بے صبری سے انتظار کررہے ہیں ، وہ رنز بنانا چاہتے ہیں۔ اور وہ میچز جیتنا چاہتے ہیں۔وہ عالمی سطح کے کھلاڑی ہیں اور ان کا ہماری ٹیم سے جڑنا واقعی بہت اچھا ہے۔