دھونی پہلے بھی ہمارے لئے ایک مینٹر ہی تھے اور آگے بھی رہیں گے :وراٹ کوہلی
دبئی ، اکتوبر۔ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی نے ٹی 20 ورلڈ کپ 2021 سے عین قبل انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے ساتھ بات چیت میں ایم ایس دھونی کی ٹیم انڈیا کے ساتھ بطور مینٹر شمولیت کو شاندار قرار دیا اور کہا کہ جب دھونی نوجوانوں کے ساتھ اپنا تجربہ مشترک کریں گے تو یہ شاندار ہوگا اور نوجوانوں کے لیے اس سے بہتر کچھ نہیں ہو سکتا۔وراٹ نے کہا ، دھونی خود بھی ایک بار پھر ٹیم کے ساتھ منسلک ہونے کے لیے بہت پرجوش ہیں ، اور یہاں تک کہ جب وہ پہلے ہمارے ساتھ کھیلتے تھے ، وہ ہم سب کے لیے مینٹر ہی تھے۔ ان نوجوانوں کے لیے جو پہلے اتنے بڑے مقابلے کا حصہ نہیں رہے ہیں، جب دھونی اپنے تجربے کو نوجوانوں کے ساتھ کھیل کے دوران شیئر کریں گے تو یہ بہت اچھا ہوگا اور نوجوانوں کے لیے اسے زیادہ کچھ بھی بہتر نہیں ہو سکتا ۔جب بھی دھونی کسی ٹیم میں قیادت کے کردار میں رہتے ہیں ، اس کا کیسا اور کتنا فائدہ ہوتا ہے ، یہ کسی سے پوشیدہ نہیں ہے۔اس لئے ان کو ٹیم میں دوبارہ دیکھ میں میں بے حد خوش ہوں اور ان کی موجودگی سے ٹیم کا حوصلہ بڑھے گا۔دھونی کے ساتھ ایک اور کھلاڑی کی اس ٹیم میں واپسی ہورہی ہے اور وہ ہے آف اسپنر روی چندرن اشون۔ کوہلی بھی اشون کے بارے میں بہت پرجوش تھے اور انہوں نے جڈیجہ اور اشون کی جوڑی کو بالکل فٹ قرار دیا۔ کپتان نے یہ بھی کہا ، اشون بہت اعتماد اور بہادری کے ساتھ گیندبازی کرتے ہیں ، اگر آپ آئی پی ایل میں پچھلے ایک یا دو سالوں میں ان کی کارکردگی کو بھی دیکھیں تو وہ شاندار انداز میں بولنگ کر رہے ہیں۔ایک طرف جہاں پاکستان کے خلاف مقابلے کے معاملے میں ہر طرف بحث جاری ہے دوسری طرف کوہلی کی نظر میں یہ ایک معمولی میچ کی طرح ہی ہےاور اس میچ کے لئے ٹیم کچھ الگ سے منصوبہ نہیں بنارہی ہے۔ میں جانتا ہوں کہ اس میچ کے بارے میں کس طرح سرخیاں بنائی جا رہی ہیں ، ہاں ، اس میں کوئی شک نہیں کہ جب ہندوستان اور پاکستان جب میدان میں ہوتے ہیں تو ماحول مختلف ہوتا ہے ، خاص طور پر شائقین کے نقطہ نظر سے ، لیکن بطور کھلاڑی یہ ہمارے لیے صرف ایک عام میچ ہی ہے۔ہندوستان کو 24 اکتوبر کو دبئی میں پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ مہم کا آغاز کرنا ہے جبکہ اس سے قبل ٹیم انڈیا کو دو وارم اپ میچ بھی کھیلنے ہیں۔