جڑواں بیٹیوں کو کھو دینے والی خاتون کےیہاں اسی تاریخ کو جڑواں بچیوں کی پیدائش
آندھرا پردیش،ستمبر ۔ریاست آندھرا پردیش میں جوڑے نے اپنی جڑواں بیٹیوں کو کھو دیا تھا لیکن دو سال بعد اسی دن ماں نے دوبارہ جڑواں بیٹیوں کو جنم دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق 15 ستمبر 2019 کو کشتی حادثے میں اپالا راجو اور بھاگیا لکشمی کی جڑواں بیٹیاں انتقال کرگئی تھیں جس کے بعد انہیں اپنی دنیا اندھیر ہوتی دکھائی دی تاہم اب 15 ستمبر کو ہی خاتون ایک بار پھر دو بیٹیوں کی ماں بن گئیں۔ نوزائیدہ بالکل صحت مند اور تندرست ہیں جن کا وزن 1.6 اور 1.9 کلوگرام ہے۔بھاگیا لکشمی اور ان کے شوہر نے گزشتہ برس بچوں کی پیدائش کیلئے فرٹیلٹی سینٹر سے رابطہ کیا تھا لیکن کووڈ کی وجہ سے وہ اس میں کامیاب نہ ہوسکے۔مسلسل کوششوں کے بعد بالآخر قسمت ان پر مہبربان ہوگئی اور رواں ماہ آئی وی ایف کے عمل کے ذریعے بھاگیا دو بچیوں کی پیدائش میں کامیاب ہوئیں۔اس حوالے سے انہوں نے کہا کہ ہمیں جڑواں بیٹیوں کی امید نہیں تھی لیکن یہ ہمارے لیے کسی بھی خوبصورت تحفے سے کم نہیں ہے۔