جون میں ہلاک ہونے والی فحش فلموں کی امریکی اداکارہ کی موت کا سبب سامنے آ گیا
نیویارک ،اکتوبر۔رواں سال جون میں ہلاک ہونے والی فحش فلموں کی امریکی اداکارہ کی موت کا سبب سامنے آ گیا۔ ڈیلی سٹار کے مطابق 27سالہ ڈیکوٹا سکائی نامی یہ اداکارہ امریکی ریاست کیلفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں رہائش پذیر تھی۔وہ بے گھر تھی اور کسی فلیٹ یا اپارٹمنٹ کی بجائے ایک وین میں ہی رہتی تھی۔ 9جون کے روز اسی وین سے اس کی لاش برآمد ہوئی۔ ڈیکوٹا منشیات کی عادی تھی اور اب ڈاکٹروں نے پوسٹ مارٹم رپورٹ میں منشیات کی زیادتی ہی کو اس کی موت کی وجہ قرار دے دیا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ڈیکوٹا کئی طرح کی منشیات استعمال کرتی تھی اور اپنی موت کے روز بھی اس نے کئی قسم کی منشیات استعمال کیں جن کے سبب اس کی موت واقع ہو گئی۔ڈیکوٹا سکائی کا اصلی نام لورین سکاٹ تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈیکوٹا کو اپنے کیریئر میں شدید مشکلات کا سامنا تھا اور اس کے علاوہ اسے آن لائن تنقید، استحصال اور دھونس کا سامنا تھا جس کی وجہ سے وہ شدید ڈپریشن کا شکار رہتی تھی۔اپنی موت سے چند دن قبل ڈیکوٹا نے پولیس کے ہاتھوں مرنے والے سیاہ فام شہری جارج فلائیڈ کی یادگار کے ساتھ نیم برہنہ حالت میں تصویر بنا کر پوسٹ کی تھی اوراس پر بھی انٹرنیٹ صارفین نے اسے کڑی تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ڈیکوٹا شادی شدہ تھی اور اس کے شوہر نے اس کی لاش کی شناخت کی۔