جب رشی کپور نے نیتو کپور کیساتھ شادی کرنے سے انکار کیا تھا

ممبئی،اکتوبر۔بالی ووڈ اداکار رشی کپور اور نیتو سنگھ کی جوڑی کو بھارتی فلم انڈسٹری کی پسندیدہ جوڑی سمجھا جاتا ہے لیکن ماضی میں ایک وقت ایسا بھی آیا تھا کہ جب رشی کپور سے نیتو کپور کے ساتھ شادی کرنے سے انکار کردیا تھا۔ مختلف ویب سائٹس پر رشی کپور کا ایک پْرانا انٹرویو شائع کیا گیا ہے جس میں رشی کپور نے اپنی اہلیہ نیتو کے حوالے سے بات چیت کی تھی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق شو ’کافی ود کرن‘ کے پہلے سیزن میں اداکار رشی کپور نے بطور مہمان شرکت کی تھی اور اسی دوران میزبان کرن جوہر نے اْن سے سوال کیا تھا کہ انہیں کیا چیز مضبوط رکھتی ہے؟ جس پر رشی کپور نے کہا تھا کہ ’یہ ہمیشہ نیتو ہی تھی جس نے تمام کوششیں کیں، میں ہمیشہ ایک مشکل آدمی تھا۔‘رشی کپور نے کہا کہ ’کیرئیر کی شروعات میں نیتو اور میں نے بہت وقت ایک ساتھ گْزارا تھا لیکن اْس وقت ہم صرف اچھے دوست تھے۔‘اداکار رشی کو نیتو سے اپنی محبت کا اندازہ اس وقت ہوا جب وہ اپنی فلم ’بارود‘ کی شوٹنگ کے لیے پیرس گئے اور اس وقت نیتو کشمیر میں اپنی فلم کی شوٹنگ میں مصروف تھیں۔رشی کپور نے نیتو سے دوری محسوس کی اور کچھ ہی دنوں میں اْنہیں احساس ہوا کہ وہ نیتو سے پیار کرتے ہیں اور اْس وقت رشی کپور نے اپنے ایک پیغام میں کہا تھا کہ یہ سکھنی لڑکی بڑی یاد آتی ہے۔‘جب نیتو کپور کو رشی کپور کا پیغام موصول ہوا تو وہ بیحد خوش ہوئیں کیونکہ اْن کے دل میں رشی کے لیے محبت بھرے جذبات تھے جس کا اْنہوں نے کبھی اظہار نہیں کیا تھا۔میڈیا کے مطابق جب رشی کپور اور نیتو نے ایک دوسرے سے اظہار محبت کیا تو رشی نے نیتو سے کہا کہ ’میں صرف آپ کو ڈیٹ کروں گا، میں آپ سے کبھی شادی نہیں کروں گا لیکن اس کے بعد جوڑے نے پانچ سال تک ڈیٹ کی اور بالآخر شادی کے بندھن میں بندھ گئے اور شادی سے کچھ ماہ قبل نیتو نے اپنے تمام ہدایت کاروں اور ساتھی اداکاروں کو ٹیلی گراف کیا کہ وہ جلد ہی انڈسٹری چھوڑ دیں گی۔شادی کے بعد نیتو کپور نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ ’رشی ہمیشہ ایک بہت اچھے شوہر اور ایک بہت اچھے باپ رہے ہیں۔‘یاد رہے کہ رشی کپور اور نیتو کی شادی 1980 میں ہوئی تھی اور اِس جوڑی نے ایک ساتھ 12 فلموں میں بھی کام کیا ہے۔رشی کپور اور نیتو کپور کی ایک بیٹی اور ایک بیٹا ہے، اْن کی بڑی بیٹی ردھیما کپور ہیں جبکہ بیٹا بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور ہے۔دْنیا بھر میں مشہور بھارتی لیجنڈری اداکار رشی کپور نے گزشتہ سال 30 اپریل کی صبح ممبئی کے این ایچ رلائنس اسپتال میں زندگی کی آخری سانسیں لیں۔

Related Articles