ترنمول کانگریس نے گوامیں ’یوا شکتی کارڈ‘ لانچ کیا
پنجی، جنوری۔آئندہ اسمبلی انتخابات سے قبل ووٹروں کو لبھانے کے لئے ترنمول کانگریس نے اتوارکو گوامیں ’یوا شکتی کارڈ‘ لانچ کیا۔یہ کارڈ گوا کے نوجوانوں کو 4 فیصد کی شرح سود پر 20 لاکھ روپے تک کا قرض فراہم کرے گا۔پارٹی نے بتایا کہ 18 سے 45 سال کی عمر کے لوگ اس اسکیم کے لیے اہل ہوں گے۔ ریاست میں آئندہ چند مہینوں میں اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں اور پارٹی نے ریاست میں یہ دوسرا بڑا اعلان کیا ہے۔ اس سے قبل پارٹی نے ووٹروں کو راغب کرنے کے لیے گریہ لکشمی یوجنا کا اعلان کیا تھا۔ اس اسکیم کے تحت ریاست کی ہر گھریلو خاتون کے کھاتے میں پانچ ہزار روپے منتقل کرنے کا انتظام ہے۔ پارٹی نے ایک کارڈ لانچ کیا ہے جس کا یونیورسل اکاؤنٹ نمبر ہے، جو اسمبلی انتخابات میں ترنمول کے اقتدار میں آنے کے بعد شروع کیا جائے گا۔قابل ذکر ہے کہ ترنمول کانگریس نے گوا میں اسمبلی انتخابات مہاراشٹر وادی گومانتک پارٹی کے ساتھ مل کرلڑنے کا اعلان کیا ہے۔