بی جے پی نے پرینکا ٹبریوال کو بھوانی پور ضمنی انتخاب میں ممتا بنرجی کے خلاف میدان میں اتارا
نئی دہلی ، ستمبر , بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے مغربی بنگال کی بھوانی پور اسمبلی سیٹ پر ہونے والے ضمنی انتخاب کے لیے ریاست کی وزیر اعلیٰ اور ترنمول کانگریس کی امیدوار ممتا بنرجی کے خلاف پرینکا ٹبریوال کو میدان میں اتارا ہے۔بی جے پی کے جنرل سکریٹری ارون سنگھ کی طرف سے جمعہ کے روز جاری پریس ریلیز کے مطابق پارٹی کی مرکزی الیکشن کمیٹی نے ریاست کی تین اسمبلی سیٹوں کے لئے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا۔ پارٹی نےبھوانی پور سے پرینکا تبریوال ، شمشیر گنج سے میلان گھوش اور جنگی پورسے سوجیت داس کو امیدوار بنایا ہے ۔ قابل ذکر ہے کہ 2011 اور 2016 کے اسمبلی انتخابات میں محترمہ بنرجی نے بھوانی پور سیٹ سے کامیابی حاصل کی تھی۔ ترنمول کانگریس نے بھوانی پور سے محترمہ بنرجی ، جنگی پور ذاکر حسین اور شمشیر گنج سے امیر الاسلام کو امیدوار بنایا ہے۔