بھارتی کرکٹ ٹیم کے تینوں فارمیٹس کی کپتانی روہت شرما کے ہاتھ میں آگئی

ممبئی،فروری۔بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے روہت شرما کو ٹیسٹ ٹیم کا بھی کپتان مقرر کردیا۔گزشتہ دنوں ویرات کوہلی ٹیسٹ ٹیم کی قیادت سے دستبردار ہوگئے تھے۔ بھارتی کرکٹ بورڈ نے سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا اعلان کیا اور بورڈ نے روہت شرما کو ٹیسٹ ٹیم کی قیادت سونپ دی ہے۔بھارتی بورڈ کے اعلان کے بعد اب تینوں فارمیٹ ٹی ٹوئنٹی، ون ڈے اور ٹیسٹ ٹیم کی قیادت روہت شرما کریں گے۔سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ اسکواڈ میں روہت شرما، جیسپریت بمرا، پریانک پنچل، ماینک اگروال، ویرات کوہلی، شیریاس ایئر، ہنوما وہاری، شبھمن گل، رشبھ پنت، کے ایس بھرت، رویندر جڈیجہ، جیانت یادیو، ایشون، کلدیپ یادیو اور دیکر شامل ہیں۔ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں ویرات کوہلی شامل نہیں ہیں اور انہیں آرام دیا گیا ہے۔

 

Related Articles