بھارتی اداکار پر خاتون سے فراڈ اور جان سے مارنے کی دھمکی کے الزام میں مقدمہ درج

ممبئی،جون۔ بھارتی ٹیلی ویڑن ڈراموں کے معروف اداکار منوج بوہرا المعروف کرن ویر بوہرا پر 40 سالہ خاتون سے فراڈ اور جان سے مارنے کی دھمکی کے الزام پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون کی جانب سے دعویٰ کیا گیا کہ کرن ویر نے ان سے 2.5 فیصد منافع کا وعدہ کرکے رقم بٹوری اور اب واپس کرنے سے انکار کررہے ہیں، انہوں نے اداکار کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کروائی۔خاتون کا کہنا ہے کہ اداکار کرن ویر نے صرف ایک کروڑ واپس کیے جب کہ ابھی بھی ان کے پاس میرے ایک کروڑ 99 لاکھ روپے موجود ہیں جنہیں واپس دینے سے وہ مسلسل انکاری ہیں اور جب میں رقم کا مطالبہ کرتی ہوں تو وہ اور ان کی اہلیہ مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ معاملے کی تحقیقات کا آغاز کیا جاچکا ہے اور اسی کے پیشِ نظر اداکار اور ان کی اہلیہ کو بیان ریکارڈ کروانے پولیس اسٹیشن بھی طلب کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ کرن ویر بوہرا معروف بھارتی ڈراموں میں اداکاری کرچکے ہیں جن میں شرارت، کسوٹی زندگی کی سرِ فہرست ہیں۔

Related Articles