بوبی اپنا خیال نہیں رکھتا، سنی کچھ بتاتا نہیں، دھرمیندر

ممبئی،دسمبر۔بالی ووڈ کے سینئر اداکار اور ماضی کے معروف ہیرو دھرمیندر نے اپنے دونوں بیٹوں سنی دیول اور بوبی دیول کی عادت کے بارے میں انکشاف کردیا۔واضح رہے کہ ان کے دونوں بیٹے بھی انہی کی طرح بالی ووڈ کی ہندی فلم انڈسٹری کے مشہور اداکار ہیں۔دھرمیندر نے اپنے چھوٹے بیٹے بوبی دیول کی نوجوانی کی ایک تصویر شیئر کی اور تحریر کیا، یہ چہرہ اپنا خیال نہیں رکھتا۔جبکہ دوسری ٹوئٹ میں انھوں نے فلم غدر میں مرکزی کردار ادا کرنے والے بڑے بیٹے سنی دیول کی تصویر کے ساتھ لکھا، یہ بڑا بھی اندازہ رکھتا ہے مگر شو آف نہیں کرتا۔دھرمیندر نے یہ ٹوئٹس ایک پرستار کے ساتھ شیئر کی ہیں۔دھرمیندر نے ایک بار سنی دیول کے بارے میں میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا تھا کہ سنی تکلیف دہ حد تک خاموش طبع اور شرمیلا ہے، یہ کبھی بھی اپنے محسوسات ظاہر نہیں کرتا۔

 

Related Articles