برٹنی سپیئرز کے سابق شوہر عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کرنے پر گرفتار

لاس ویگاس،جنوری۔امریکی گلوکارہ برٹنی سپیئرز کے سابق شوہر جیسن الیگزینڈر نے خود کو ایک بار پھر مشکل میں ڈال لیا ہے۔بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، الیگزینڈر کو 12 مہینوں میں تیسری بار فرینکلن میں عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کرنے اور کسی کا تعاقب کرنے پر گرفتار کیا گیا ہے۔حکام نے یہ نہیں بتایا کہ الیگزینڈر نے کس کا تعاقب کیا تھا۔گلوکارہ کے سابق شوہر کو ولیمسن کاؤنٹی جیل میں 30 ہزار ڈالر کے بانڈ پر رکھا گیا ہیاور ان کے کیس کی سماعت 17 فروری کو ہوگی۔خیال رہے کہ فروری 2012 میں میڈیاسے بات کرتے ہوئے، الیگزینڈر نے انکشاف کیاتھا کہ اْنہوں نے لاس ویگاس میں کس طرح شادی کی تھی۔جیسن الیگزینڈر فی الحال ایک وقت میں متعدد مقدمات میں پھنسے ہوئے ہیں۔

Related Articles