برٹنی اسپیئرز کے والد نیاپنے وکلاء کی فیس بیٹی سے مانگ لی

نیویارک،دسمبر۔امریکی گلوکارہ برٹنی اسپیئرز کے والد جیمی اسپیئرز چاہتے ہیں کہ گلوکارہ کنزرویٹر شپ کے خاتمے کے بعد بھی اْن کے وکلاء کی فیس ادا کرتے رہیں۔ بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، جیمی اسپیئرز نیاپنی بیٹی سے درخواست کی ہے کہ ’برٹنی اسپیئرز اْن کی قانونی ٹیم کو کنزرویٹرشپ کو ختم کرنے کے لیے جاری عدالتی جنگ کے حوالے سے فرائض کی ادائیگی پر فیس دیں‘۔اس حوالے سے سامنے آنے والے عدالتی دستاویزات میں لکھا ہے کہ’ جیمی کے وکیلوں کی فیس کی فوری ادائیگی ضروری ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ کنزرویٹر شپ کو تیزی سے اور مؤثر طریقے سے ختم کیا جا سکتا ہیاور برٹنی کو اپنی زندگی کا کنٹرول سنبھالنے کی اجازت دی جا سکے جیسا کہ برٹنی اور جیمی کی خواہش ہے‘۔دستاویزات میں مزید لکھا ہے کہ’جیمی کے واجبات کی ادائیگی کی ذمہ داری کنزرویٹر شپ کو ختم کرنے کے حکم کے ساتھ ختم نہیں ہوئی‘۔تاہم برٹنی اسپیئرز کے وکیل میتھیو روزنگارٹ نے اس درخواست کو ‘شرمناک’ قرار دیا۔برٹنی اسپیئرز کے وکیل کا کہنا ہے کہ’مسٹر اسپیئرز نے بطور کنزرویٹر برٹنی سے کئی ملین ڈالر کمائے، جبکہ اپنے وکلاءکو لاکھوں ڈالر ادا کیے، اور یہ سب برٹنی کے کام اور محنت سے کمائی گئی رقم سے ہوا‘۔انہوں نے مزید کہا کہ’کنزرویٹرشپ کو ختم کرکے مسٹر اسپیئرز کو معطل کر دیا گیا ہے‘۔ میتھیو روزنگارٹ کا کہنا تھا کہ ’ان حالات میں، اْن کی درخواست نا صرف قانونی طور پر بے بنیاد ہے، بلکہ یہ انتہائی ناگوار ہے‘۔

Related Articles