ایم 62 کے اسٹیشنز پر ایندھن کی قیمت 2£ فی لیٹر ہوگئی
لندن،جون۔ یارکشائر میں سب سے مہنگے پیٹرول اسٹیشنز ایم 62 موٹر وے کے سروس اسٹیشن پر ایندھن کی قیمت 2£فی لیٹر سے تجاوز کر گئی ہے، برطانوی اخبار ڈیلی میل کے مطابق ایم 62 پر فی الحال پٹرول اسٹیشنز ایک لیٹر ڈیزل کے لیے 204.9p£ چارج کر رہی ہے۔عام سروس اسٹیشن پر پیٹرول فی لیٹر 199.9p ہے۔ برطانیہ کے دوسرے علاقوں کی طرح پورے یارکشائر میں ایندھن کی قیمت مسلسل بڑھ رہی ہے۔ خبر رساں ایجنسی پی اے کی رپورٹ کے مطابق ایک عام خاندان کی گاڑی کی پیٹرول ٹینک پورا بھرنے کی اوسط لاگت پہلی بار 100£سے تجاوز کر گئی ہے، ڈیٹا فرم Catalist Experian کے اعداد و شمار کے مطابق برطانیہ کے فورکورٹس پر پیٹرول کی اوسط قیمت 182.3p تک پہنچ گئی، بدھ تک ڈیزل کی اوسط قیمت188.1p£ تھی، ماہرین معاشیات کے مطابق پٹرول اور ڈیزل کی بڑھتی قیمتوں سے عام آدمی کی زندگی پر برے اثرات مرتب ہوں گے اور ان کی مشکلات میں اضافہ ہوگا کیوں کہ پٹرول اورڈیزل کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں اور روزمرہ کی اشیاءبھی مہنگی ہوگئی ہیں۔