ایمبر ہرڈ سے کیس جیتنے کے بعد جانی ڈیپ کی مقبولیت میں حیران کْن اضافہ

لاس اینجلس،جون۔ ہالی ووڈ اداکارہ، سابقہ اہلیہ ایمبر ہرڈ سے ہتکِ عزت کا کیس جیتنے والے اداکار جانی ڈیپ کی مقبولیت میں حیران کْن اضافہ ہوا ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پہلے سابقہ اہلیہ ایمبر ہرڈ کی جانب سے لگنے والے گھریلو اور جنسی تشدد کے الزامات، بعد ازاں بدنام کیے جانے پر جانی ڈیپ نے اِن پر جب سے ہتکِ عزت کا دعویٰ دائر کیا تھا، اْس وقت سے جانی ڈیپ کے سوشل میڈیا پر فالوورز کی تعداد میں حیران کْن اضافہ ہوا۔جانی ڈیپ کی جانب سے اہلیہ کے خلاف دائر کیے گئے ہتک عزت کیس کی سماعت کا آغاز رواں سال اپریل میں ہوا تھا۔صرف دو مہینوں کے اس قلیل دورانیے میں جانی ڈیپ کے انسٹا گرام پر فالوورز کی تعداد میں 7 ملین کا اضافہ ہوا ہے۔اس سے قبل جب ایمبر ہڑد کی جانب سے 2016ء میں اپنے شوہر جانی ڈیپ پر گھریلو تشدد کا الزام لگایا گیا تھا۔اْس وقت جانی ڈیپ کے صرف 2.3 ملین فالوورز تھے جبکہ آج جب جانی ڈیپ یہ طویل مقدمہ جیت چکے، اْن کے سوشل میڈیا انسٹا گرام پر 23.3 ملین فالوورز ہیں۔واضح رہے کہ 58 سالہ جانی ڈیب کی 36 سالہ ایمبر ہرڈ سے 2015ء میں شادی ہوئی تھی جو کہ صرف 2017ء تک ہی چل سکی تھی۔

Related Articles