اکشے اور کترینہ کی فلم ’سوریا ونشی‘ کب ریلیز ہوگی؟
ممبئی،ستمبر۔معروف بالی ووڈ اداکار اکشے کمار اور اداکارہ کترینہ کیف نے اپنی آنے والی فلم ’ سوریا ونشی‘ کی ریلیز کے لیے تاریخ کا اعلان کردیا ہے۔بالی ووڈ اداکار اکشے کمار نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی آنے والی فلم ’سوریا ونشی‘ کے سیٹ سے ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے فلم کی ریلیز کی تاریخ کے بارے میں بتادیا ہے۔انسٹا پوسٹ میں اکشے کمار نے مہاراشٹر میں سینما ہالز کو 22 اکتوبر سے دوبارہ کھولنے کی اجازت دینے پر انتظامیہ کا شکر یہ بھی ادا کیا۔دوسری جانب اکشے کمار کی اس انسٹا پوسٹ کو اداکارہ کترینہ کیف نے اپنے انسٹا اکاؤنٹ پر ری شیئر کیا ہے۔خیال رہے کہ فلم ’سوریا ونشی ‘ کو گزشتہ سال 24 مارچ 2020 کو سینما گھروں میں ریلیز کیا جانا تھا۔