اڈیشہ میں سڑک حادثہ میں چار افراد ہلاک

جلی بھونیشور، جون ۔اوڈیشہ کے نیا گڑھ ضلع کے اتمتی علاقے میں جمعہ کی رات بڑاپانڈوسر پل سے ایک ٹینکر کےنیچے گرنے سے چار لوگوں کی موت ہوگئی اور ایک زخمی ہو گیا۔پولیس کے مطابق حادثہ آدھی رات کو پیش آیا۔ ٹینکر گرنے کے بعد اس میں زبردست دھماکہ ہوا، حادثے میں چار افراد کی جائے واقع پر ہی موت ہو گئی۔ مرنے والوں میں آئل ٹینکر کا ڈرائیور اور اس کا ساتھی اور ان کے پیچھے آنے والی دوسری گاڑی کا ڈرائیور اور ساتھی شامل ہیں۔ آئل ٹینکر کے پیچھے آنے والی گاڑی کا ڈرائیور آئل ٹینکر کے ڈرائیور کو بچانے کی کوشش میں اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔شدید زخمیوں کو پہلے نیا گڑھ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال میں داخل کرایا گیا اور حالت بگڑنے کے بعد اسے کٹک کے اسپتال منتقل کیا گیا۔ دھماکہ اتنا زوردار تھا کہ جائے واقع کے آس پاس کے درخت بھی جل گئے۔ رپورٹ کے مطابق آئل ٹینکر پارا دیپ سے آئل ڈپو جا رہا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئل ٹینکر انتہائی تیز رفتاری کے ساتھ جارہا تھا۔ یہ پل کی ریلنگ سے ٹکرا گیا جس کے بعد ڈرائیور کا کنٹرول ختم ہو گیا اور ٹینکر 40-50 فٹ نیچے پانی میں جا گرا۔ عینی شاہدین کے مطابق آئل ٹینکر گرنے کے تقریباً 10 منٹ بعد دھماکے سے پھٹ گیا۔فائر سروس کے عملے اور پولیس نے جائے واقع پر امدادی کارروائیاں شروع کردی ہیں۔ایک اور واقعہ میں راؤرکیلا سے کیندوجھر جانے والی ایک نجی بس کے 30 مسافر جمعہ کی رات کنجیاپانی وادی کے قریب بال بال بچ گئے۔بس کے انجن سے دھواں اٹھتا دیکھ کر مسافر بس سے نیچے اتر گئے۔ تمام مسافر محفوظ ہیں۔ مقامی فائر سروس کو اطلاع دی گئی لیکن فائر فائٹرز کے پہنچنے سے پہلے ہی بس جل کر خاکستر ہوگئی تھی۔

Related Articles