آرسین وینجرالریاض سیزن میں پی ایس جی کے خلاف میچ کے لیے سعودی کلبوں کیکوچ مقرر
ریاض،اکتوبر۔سعودی عرب نے فرانس کے سابق فٹ بال مینجرآرسین وینجر کو پیرس سینٹ جرمین (پی ایس جی) کلب کے خلاف آیندہ میچ کے لیے اپنی دو فٹ بال ٹیموں الہلال اور النصر کا کوچ مقررکیا ہے۔وہ الریاض سیزن کے اس واحد میچ کے لیے ان ٹیموں کے فٹ بالروں کی کوچنگ کریں گے۔سعودی عرب کی جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین ترکی آل الشیخ نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ ’’عظیم بین الاقوامی کوچ آرسین وینجر کی الریاض سیزن کپ میں پیرس سینٹ جرمین کے خلاف میں الہلال اور النصر کے فٹ بال اسٹارز کی کوچ کے طور پر خدمات حاصل کرنے کے لیے دستخط کیے گئے ہیں۔‘‘پی ایس جی جنوری 2022ء میں سعودی عرب کے الریاض سیزن کپ میں شرکت کرنے والی ہے۔ ایک میچ کے ٹورنامنٹ میں پی ایس جی اور جی سی سی ریجن کے دو بڑے فٹ بال کلب الہلال ایس ایف سی اور النصر ایف سی کے اسٹار کھلاڑیوں پرمشتمل ٹیم کے درمیان میچ کھیلا جائے گا۔آرسین وینجر فرانسیسی فٹ بال ٹیم کے سابق مینجر اور کھلاڑی ہیں۔وہ 1996 سے 2018ء تک برطانوی فٹ بال کلب آرسنل کے مینجر رہے تھے۔ وہ اس کلب کے سب سے طویل عرصہ تک مینجررہے تھے۔وہ اس وقت فیفا کے عالمی فٹ بال ڈویلپمنٹ کے سربراہ ہیں۔آل الشیخ نے گذشتہ ماہ اعلان کیا تھا کہ سعودی عرب کا الریاض سیزن کپ 20 اکتوبر2021ء کو شروع ہوگا۔یہ میگا ایونٹ پہلی بار 2019ء میں منعقد ہوا تھا۔اس ٹورنامنٹ کا آغازاکتوبر میں ہوا تھا اور یہ جنوری 2020 میں ختم ہوا تھا۔ اس افتتاحی ٹورنا منٹ کو ایک کروڑ سے زیادہ شائقین نے دیکھا تھا۔توقع ہے کہ اس سال کا ایونٹ اکتوبر2021ء سے مارچ 2022ء تک چلے گا۔