آج ’منت‘ پوری ہوئی ، آریان کی رہائی پر شوبز ستارے خوش

ممبئی،نومبر۔منشیات کیس میں گرفتار آریان خان کی ضمانت پر رہائی کے بعد شوبز ستارے سوشل میڈیا پر اپنی خوشی کا اظہار کررہے ہیں۔فلم ساز سنجے گپتا نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج منت پوری ہوگئی۔ بالی ووڈ فلم ڈائریکٹر رام گوپال ورما نے ماضی کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ بالی ووڈ میں دیوالی ’خان‘ کی رہائی کیلئے مخصوص رہی ہے۔اداکارہ و سیاستدان ارمیلا مٹونڈکر نے شاہ رخ کے کمال حوصلے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انسان کا اصل کردار مشکل وقت میں ظاہر ہوتا ہے۔ شاہ رخ خان کا ساتھی ہونے پر فخر ہے۔گلوکار میکا سنگھ نے بھی شاہ رخ کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ آریان کی رہائی شاہ رخ خان کیلئے ایک بڑا ریلیف ہے۔

Related Articles