آئی پی ایل کایواے ای جانا ہندوستان کے لئےکسی نعمت سے کم نہیں:جے شاہ
نئی دہلی، ستمبر ۔ ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کے سکریٹری جے شاہ نے آئی پی ایل کے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں شفٹ ہونے کو ہندوستان کے لیے ایک نعمت قرار دیا ہے۔ انہوں نے آئی پی ایل کے مقام کی تبدیلی کو انگریزی کے ایک محاورے بلیسنگ ان ڈسگیوز‘ سے جوڑا ہے، جس کا مطلب ہے برائی میں چھپی ہوئی اچھائی ہوتا ہے۔ شاہ نے میل کے ذریعہ ریاستی کرکٹ ایسوسی ایشنز کو لکھے ایک خط میں کہا ، "ہم نے بعد میں سمجھا کہ یہ ہمارے لیے برائی میں چھپی ہوئی اچھائی ہے ، کیونکہ آئی پی ایل کے فورا بعد یواے ای میں ٹی 20 ورلڈ کپ ہونا ہے اور ایسے میں آئی پی ایل لیول کے ٹورنامنٹ سے بہتر کوئی تیاری نہیں ہو سکتی۔ متحدہ عرب امارات میں آئی پی ایل کھیلنا آئندہ آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل ہندوستان کے لیے مثالی تیاری کا کام کرے گا۔ قابل ذکر ہے کہ آئی پی ایل 15 اکتوبر کو ختم ہورہا ہے جس کے بعد ورلڈ کپ دو دن بعد شروع ہوگا۔ ایک میل میں بی سی سی آئی کے سیکرٹری نے ریاستی کرکٹ یونٹس کے صدراورسیکرٹری کو آئی پی ایل پلے آف اور فائنل کے لیے مدعو کرتے ہوئے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ آئی پی ایل کا دوسرا مرحلہ ورلڈ کپ سے قبل مثالی تیاری فراہم کرے گا اور ہندوستانی ٹیم کو بہتر طریقے سے تیارکرے گا۔ شاہ نے ان کوششوں پر بھی روشنی ڈالی جو ہندوستان میں آئی پی ایل کی میزبانی کے لیے کی گئی تھیں اوریہ سب کیسے بیکار ہوگئیں، جب ٹورنامنٹ کورونا کی زد میں آیا تھا۔