الشیخ عکرمہ صبری کے بیرون ملک سفر پرپابندی میں توسیع

مقبوضہ بیت المقدس،دسمبر۔قابض اسرائیلی حکام کی جانب سے کل منگل ایک نیا حکم نامہ جاری کیا ہے جس میں مسجد اقصیٰ کے امام اور خطیب الشیخ عکرمہ صبری کے بیرون ملک ظالمانہ پابندی میں مزید چار ماہ کی توسیع کی گئی ہے۔ قابض حکام نے نام نہاد دعویٰ کیا ہے کہ الشیخ عکرمہ صبری کا بیرون ملک سفر اسرائیلی ریاست کی سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔اسرائیلی ریاست کی طرف سے عاید کی گئی سفری پابندی 29 مارچ تک قائم رہے گی۔ الشیخ عکرمہ صبری پر یہ پابندی مسلسل تیسری بار عاید کی گئی ہے۔الشیخ عکرمہ صبری نے اس پابندی کو ظالمانہ، جابرانہ اور بلا جواز قرار دیا ہے۔ اس پابندی کو بنیادی انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ عالمی برادری کے ساتھ سوشل میڈیا کے ذریعے رابطے میں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم اسرائیلی پابندیوں کو خاطر میں نہیں لاتے بلکہ عالمی برادری کے ساتھ رابطے میں رہیں گے۔

Related Articles