اقتدار میں آنے پر بٹیشور میں بنائیں گے یونیورسٹی:اکھلیش
لکھنؤ,ستمبر,سماج وادی پارٹی(ایس پی) سربراہ اکھلیش یادو نے کہا کہ اگلے سال اترپردیش کا اقتدار حاصل کرنے کے بعد ان کی حکومت سابق وزیر اعظم و بھارت رتن اٹل بہار واجپئی کے آبائی گاؤں بٹیشور میں یونیورسٹی اور اسپتال کی تعمیر کرائے گی۔پارٹی دفتر پر مختلف سیاسی پارٹیوں کے لیڈروں و کارکنوں کو ایس پی میں شامل کرنے کے بعد میڈیا نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر یادو نے منگل کو کہا کہ سابقہ ایس پی اقتدار کے کام کو گذشتہ ساڑھے چار سالوں میں اپنا نام دے رہی بی جے پی نے اپنے لیڈروں کو بھی احترام نہیں دیا ہے ۔ اس کی سب سے واضح مثال آگرہ کا بٹیشور ہے جہاں بی جے پی حکومت نے ترقی کے بڑے بڑے دعوے کئے تھے لیکن آج بھی بٹیشور نظراندازی کا شکار ہے۔ ایس پی حکومت نے اپنے پہلے میعاد کار میں بٹیشور میں مندروں کی مرمت کرایا، سائیکل پتھ بنوایا اور ان کی پارٹی اگلے سال یوپی کی اقتدار سنبھالنے کے بعد سابق وزیر اعظم کے آبائی گاوں میں یونیورسٹی اور اسپتال کی تعمیر کرائی گی اور گاوں مین اسٹریم ترقی سے جوڑنے کا کام کرے گی۔انہوں نے کہا کہ وعدہ خلافی اور جھوٹ بولنےمیں ماہر بی جے پی نے اپنے میعاد کار میں صرف رنگ اور نام بدلے ہیں۔ اسے یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھنے کے بجائے جھوٹ بولنے کا ٹریننگ سنٹر بنوانا چاہئے۔ اپنے میعاد کار کے دوران یوگی حکومت نہ صرف سماج وادی حکومت کے کاموں کو اپنا نام دیا ہے حد تو تب ہوگئی جب یہ حکومت بیرون ممالک میں ہوئے ترقیاتی پروجکٹوں کی تصویروں کو بھی چرا کر اپنا نام دینے کی کوشش کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اجودھیا میں رام مندر اور ترقی کے نام پر سینکڑوں سالوں سے مقیم غریبوں کے گھر توڑ دئیے گئے۔ ان کے کنبے آج سڑک پر ہیں۔ حکومت کے اشارے پر غریبوں کے گھروں میں بلڈوزر چلانے والے افسران کی فہرست ان کے پاس ہے۔ ان افسران کے پاس من مانی کے لئے صرف چار پانچ مہینے بچے ہیں۔ ایس پی حکومت بننے کے بعد ان پر کاروائی طے ہے جبکہ غریبوں کے اجڑے گھروں کو پھر سے بسایا جائے گا اور ان کا احترام لوٹایا جائے گا۔سابق وزیر اعلی نے کہا کہ اگلے سال ہونے والے اسمبلی انتخاب میں بی جے پی کے صفائے کی تیاری پوری کی جاچکی ہے۔ مہنگائی، بے روزگاری، جرائم اور بدعنوانی سے کسان اور عوام الناس پریشان ہیں اور وہ بی جے پی کو اقتدار سے بے دخل کرنے کا ذہن بنا چکے ہیں۔ بی جےپی حکومت کو اس کا احساس ہوچکا ہے اس لئے حکومت کے سربراہ کی زبان بدل گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کو این سی آر بی کے ڈاٹا کا مطالعہ کرنا چاہئے کہ یوپی کے ٹاپ 10مجرمین کون ہیں۔ سب کو پتہ ہے کہ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے خود کے خلاف درج مقدمے واپس لئے لئے ہیں۔اس سے قبل بی ایس پی اور اپنا دل سمیت کئی دیگر پارٹیوں کے لیڈروں اور عہدیداروں نے ایس پی کی رکنیت حاصل کی۔ ان میں بیچن نشاد، نور محمد، شیخ سلیمان سابق رکن اسمبلی،جتندر سنگھ کٹیار،ہری شنکر راج بھر، منا یادو،عبدالکلام ملک، عبد الحفیظ ملک، عبد الوحید اور رجت شرما شامل تھے۔