اشون کورونا سے صحت یاب ہونے کے بعد ٹیم انڈیا میں شامل

لیسٹر، جون۔ہندوستانی ٹیم کے لئے اچھی خبر ہے کہ آف اسپنر روی چندرن اشون کووڈ 19 سے صحت یاب ہونے کے بعد لیسٹر شائر میں ٹیم انڈیا میں شامل ہو گئے ہیں۔ تاہم وہ لیسٹر شائر کے خلاف جمعرات کو شروع ہونے والے پریکٹس میچ میں نہیں کھیل رہے ہیں۔پچھلے ہفتے، اشون ہندوستانی ٹیم کے دیگر ارکان کے ساتھ انگلینڈ جانے سے قاصر تھے کیونکہ ان کا کووڈ -19 ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔ وہ جمعرات کی صبح ٹیم کے ساتھ سفید کٹ میں نظر آئے لیکن ان کا نام کسی ٹیم شیٹ نہیں تھا۔ یہ میچ فی ٹیم 13 کھلاڑیوں کے درمیان کھیلا جا رہا ہے۔اشون کے پاس انگلینڈ میں کھیلنے کا تجربہ ہے، جس کی وجہ سے ہندوستانی کیمپ کو ان کی ٹیم میں شمولیت پر خوشی ہوگی۔ وہ دو کلبوں کے لیے کاؤنٹی کرکٹ بھی کھیل چکے ہیں۔ اشون فی الحال گیند بازوں کی آئی سی سی ٹیسٹ گیند بازوں کی درجہ بندی میں نمبر دو اور آل راؤنڈرز کی درجہ بندی میں تیسرے نمبر پر ہیں۔ وہ گزشتہ سال کھیلے گئے چار ٹیسٹ میچوں کے دوران پٹودی ٹرافی اسکواڈ کا بھی حصہ تھے لیکن وہ ایک بھی میچ نہیں کھیل سکے تھے۔چیتشور پجارا، جسپریت بمراہ، رشبھ پنت اور پرسدھ کرشنا کو لیسٹر شائر کی ٹیم میں شامل کیا گیا تھا۔ اس کی بڑی وجہ یہ تھی کہ مہمان ٹیم کے تمام کھلاڑی پریکٹس کرسکیں۔ اگلے ہفتے شروع ہونے والے پانچویں ٹیسٹ سے قبل یہ واحد پریکٹس میچ ہے۔

Related Articles