اسرائیل لابی نے رشیدہ طلیب کو ہرانے کے لیے بھاری رقم مختص کر دی

واشنگٹن۔یہودی امریکی ارب پتی ڈینیئل لوئب جو امریکا میں اسرائیل لابی تنظیموں کے حامی ہیں، نے فلسطینی نڑاد امریکی رکن کانگریس رشیدہ طلیب کو شکست دینے کے لیے لاکھوں ڈالرز سے زیادہ رقم مختص کی ہے۔لوئب نے 2 اگست 2022 کو شیڈول ہونے والے مشی گن پرائمری ڈسٹرکٹ 13 میں طلیب کو شکست دینے کے لیے ایک خصوصی کمیٹی کا آغاز کیا ہے۔ اس مہم کا مقصد رشیدہ طلیب کو ڈیموکریٹک پارٹی کی طرف سے کانگریس کے لیے نامزدگی حاصل کرنے سے روکنا ہے۔ اس طرح 8 نومبر 2022 کو پارٹی کے وسط مدتی انتخابات میں حصہ لینے میں ناکام ہوسکتی ہیں۔ صہیونی لابی کے اس اہم رکن نے اپنی کمیٹی کا نام ’اربن ایمپاورمنٹ ایکشن PAC‘ رکھا ہے جس کا مقصد ڈیٹرائٹ ایریا کی دوڑ میں نمائندہ طلیب کے مقابلے جینس ونفری کی حمایت کرنا ہے۔لوئب کی مالی اعانت سے چلنے والی اسرائیل لابی کی کوشش رکن کانگریس طلیب کو جو ایوان نمائندگان کے سب سے ترقی پسند اراکین میں سے ایک ہیں کو مشی گن کی آئندہ پرائمریوں میں بے دخل کرنے کی تازہ ترین کوشش ہے اور فلسطینی نڑاد قانون ساز کو شکست دینے کی تازہ ترین بڑی مالی سازش قرار دی جاتی ہے۔نیا پینل جسے سابق صدر اوباما کی حمایت میں منظم کیا گیا اسے ترقی پسند، بکری سیلرز کا نام دیا جاتا ہے کا کہنا ہے کہ کمیٹی ترقی پسند رکن کانگریس رشیدہ طلیب کو ہٹانے کی کوشش کرنے والے امیدوار کی حمایت کے لیے ایک ملین ڈالر سے زیادہ خرچ کرے گی۔گروپ کا بیان کردہ مشن اربن ایمپاورمنٹ ایکشن پی اے سی امیدواروں کی حمایت کرنا ہے جو سیاہ فام برادریوں کی تعلیمی بااختیار اور معاشی ترقی کے لیے وقف ہیں ۔یہ گروپ مبینہ طور پر سیاہ فام اور یہودی تاجروں کے اتحاد پر مشتمل ہے۔طلیب اسرائیل اور اس کے زیر قبضہ فلسطینیوں کے ساتھ روا رکھے جانے والے سلوک پر اپنی شدید تنقید میں مشہور ہیں۔ گذشتہ ہفتے انہوں نے فلسطینی نکبہ کو تسلیم کرنے کے لیے ایوان نمائندگان میں ایک مسودہ قرارداد پیش کی جس میں فلسطینیوں کو جبری بے گھرکرنے کے مترادف قرار دیا اور کہا کہ فلسطینیوں کو ان کے گھروں سے جبری طور پر نکال کر ان کی غصب کی گئی زمینوں پر صہیونی ریاست قائم کی گئی ہے۔طلیب ایوان نمائندگان میں ڈیموکریٹک کاکس کے سب سے زیادہ لبرل اور واضح الفاظ میں بولنے والے ارکان میں سے ایک ہیں اور صدر جو بائیڈن کے سخت ترین ناقدین میں سے ایک ہیں۔ کیونکہ انہوں نے مارچ میں اپنی اسٹیٹ آف دی یونین تقریر کی مخالفت کی تھی۔

Related Articles