اداکارہ عالیہ بھٹ کا کرن اور سونم کے سامنے رنبیر کا دفاع
ممبئی،فروری۔اداکارہ عالیہ بھٹ نے اپنے بوائے فرینڈ رنبیر کپور کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں زیادہ بات چیت کرنے کی عادت نہیں ہے۔ ایک انٹرویو کے دوران عالیہ کا کہنا تھا کہ میں نے کبھی نہیں سنا کہ رنبیر کپور نے کبھی کسی سے متعلق غلط الفاظ کہے ہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ اور یہی چیز مجھے رنبیر میں سب سے زیادہ پسند ہے۔عالیہ بھٹ کا کہنا تھا کہ اگر وہ کسی کی برائی کرتے ہیں تو اس میں بھی محتاط رہتے ہیں۔اداکارہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ انہیں صرف اچھی چیزوں پر یقین ہے جبکہ دوسری صورت میں وہ کچھ نہیں کہتے، میرا خیال ہے کہ یہ بہت ہی اچھا ہے۔انہوں نے کہا کہ رنبیر کو زیادہ گپ شپ لگانا پسند نہیں ہے اور یہی وجہ ہے کہ مجھ میں بھی اب ایسی عادت نہیں رہی۔ان کی عادت سے متعلق واضح کرتے ہوئے عالیہ نے کہا کہ ان کے بارے میں غلط تاثر دیا جاتا ہے کہ وہ گپ شپ کرتے ہیں، جبکہ وہ اس طرح کے نہیں ہیں۔واضح رہے کہ ایک مرتبہ سونم کپور اور کرن جوہر نے کہا تھا کہ رنبیر کپور بہت زیادہ گپ شپ کرنے والوں میں سے ہیں۔