انو ملک کی اہلیہ نے اْن سے 20 قدم آگے چلنے کا فیصلہ کیوں کیا تھا؟

ممبئی،جنوری۔ انو ملک نے انکشاف کیا ہے کہ ایک عشائیے کے دوران اہلیہ ان سے اتنا پیچھے چل کر آئیں جیسے وہ انہیں جانتی تک نہیں۔ ٹیلی ویڑن کے ایک میوزک شو کے دوران بات کرتے ہوئے گلوکار و موسیقار انو ملک کو شو میں شامل اننیا چکربورتی کے ہیئراسٹال سے اپنے ماضی کا ایک دلچسپ واقعہ یاد آگیا۔ انہوں نے اس پر بتایا کہ وہ 90 کے عشرے میں اسی طرح کا ہیئراسٹال رکھا کرتے تھے، جبکہ اپنے اس لْک کو کاؤ بوائے ہیٹ کے ساتھ پورا کیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ مجھے آج بھی یاد ہے، میں اور اہلیہ گھر سے باہر کھانے کے لیے گئے اور میں نے ان سے کہا کہ میں آج کاؤ بوائے ہیٹ اور لیدر کے بوٹ پہنوں گا۔انو ملک نے مزید بتایا کہ جب اہلیہ ساتھ باہر نکلیں تو انہوں نے مجھ سے 20 قدم آگے چلنے کا فیصلہ کیا جو یہ دکھانا چاہتی تھیں کہ جیسے وہ مجھے جانتی ہی نہیں ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں اپنے آؤٹ فٹ سے متعلق پراعتماد تھا اور مجھے یہ پہن کے بہت اچھا بھی لگا۔

Related Articles