مودی نے نیتا جی سبھاش چندر بوس کو خراج عقیدت پیش کیا

نئی دہلی، جنوری۔وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو مجاہد آزادی نیتا جی سبھاش چندر بوس کو ان کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہر ہندوستانی کو ملک کے لیے ان کے تعاون پر فخر ہے۔مسٹر مودی نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ’’’پراکرم دوس‘ پر تمام ہم وطنوں کو بہت بہت مبارکباد ۔ نیتا جی سبھاش چندر بوس کو ان کی 125 ویں یوم پیدائش پر میرا خراج عقیدت۔ ہر ہندوستانی کو ہماری قوم کے لئے ان کے تعاون پر فخر ہے۔ قابل ذکر ہے کہ نیتا جی سبھاش چندربوس 23 جنوری 1897 کو کٹک میں پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے ملک کی آزادی کی جدوجہد میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

 

Related Articles