ہر منصوبے کے وسط میں متوسط طبقہ ہوتا ہے: سیتارمن

نئی دہلی، دسمبر۔ مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے آج کہا کہ مرکزی حکومت کی ہر اسکیم کے وسط میں متوسططبقہ ہوتا ہے اور انہیں ذہن میں رکھ کر منصوبے بنائے جاتے ہیں۔وزیر اعظم نریندر مودی اور ریزرو بینک کے گورنر شکتی کانت داس کی موجودگی میں’’ جمع کنندگان پہلے، 5 لاکھ روپے تک کے ڈپازٹ پر ادائیگی کی گارنٹی‘‘ کے موضوع پر منعقدہ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے سیتا رمن نے کہا کہ اس منصوبے کے درمیان میں بھی متوسط طبقہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ مالی سال کے عام بجٹ میں بینکوں میں 5 لاکھ روپے تک کے جمع کو بیمہ کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔ اسی مناسبت سے یہ انتظام کیا گیا ہے اور اس میں 90 دنوں کے اندر ادائیگی کی ضمانت بھی دی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ جن جمع کنندگان کی رقم وصول نہیں ہو رہی تھی وہ مسلسل کال کرتے رہے۔ ریگولیٹری وجوہات کی وجہ سے بینک ادائیگی کرنے کی پوزیشن میں نہیں تھے لیکن اب یہ مسئلہ حل ہو گیا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میںجمع کنندگان سے کیا گیا وعدہ پورا ہو گیا ہے۔ اب ان کے مفادات کا تحفظ کیا جائے گا۔

 

Related Articles