سی ڈی ایس جنرل راوت کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے لگا تانتا

نئی دہلی، دسمبر۔چیف آف ڈیفنس اسٹاف (سی ڈی ایس) جنرل بپن راوت کے جسدے خاکی کے آخری دیدار کے لیے دارالحکومت میں ان کی سرکاری رہائش گاہ کامراج مارگ پر مرکزی وزراء، وزرائے اعلیٰ، سیاست دانوں اور مختلف ممالک کے سیاسی نمائندوں کا تانتا لگ گیا ۔ جنرل راوت کا جسد خاکی عوام کے آخری دیدار کے لیے ان کی سرکاری رہائش گاہ پررکھا گیا ۔ معززافراد اور عام لوگوں کے لئے خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے 11:30 کا وقت مقرر کیا گیا ہے ۔ 12:30 بجے سے ڈیڑ بجے تک فوجی جوان ان کے آخری دیدارکریں گے۔ملک کے پہلے سی ڈی ایس جنرل راوت کا آخری سفر آج دوپہر 2 بجے کامراج مارگ سے شروع ہوگا اور ان کے جسد خاکی کو دہلی چھاؤنی کے علاقے کے برار اسکوائر شمشان گھاٹ لے جایا جائے گا اور وہاں انہیں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ آخری رسومات ادا کی جائیں گی ۔ سی ڈی ایس جنرل راوت کے آخری دیدار کے لیے ان کی رہائش گاہ پر معزز لوگوں میں وزیر داخلہ امت شاہ، قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبال، مرکزی وزیر جتیندر سنگھ، مرکزی وزیر گجیندر سنگھ شیخاوت، جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا، سابق وزیر دفاع شرد پوار اتراکھنڈ کے وزیر اعلی پشکر سنگھ دھامی اور کانگریس لیڈر راہل گاندھی ، راجیہ سبھا میں کانگریس کے لیڈر ملکارجن کھڑگے، فضائیہ کے سربراہ شامل ہیں ۔ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل ایم ایم نرونے، ایئر چیف مارشل وویک رام چودھری، بحریہ کے سربراہ ایڈمرل آر ہری کمار نے سی ڈی ایس کو ان کی رہائش گاہ پر خراج عقیدت پیش کیا۔ جنرل راوت کے جسدے خاکی کو جمعرات کی شب کو کنور سے فوج کے ایک خصوصی طیارے سے دارالحکومت کے پالم ہوائی اڈے پر لایا گیا ۔ جہاں وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور قومی سلامتی کے ڈوبال اور تینوں افواج کے سربراہان نے ان کو اور ان کے ساتھ کنور ہیلی کاپٹرحادثے میں بدھ کو جاں بحق ہوئی ان کی اہلیہ مدھولیکا راوت اورفوج کے دیگر 11 افسران کے جسدے خاکی پر پھول چڑھائے ۔ کنور ہیلی کاپٹر حادثے میں سی ڈی ایس جنرل بپن راوت کے پرسنل سکیورٹی آفیسر پی ایس او لانس نائک بی سائی تیجا، اسکواڈرن لیڈر کلدیپ سنگھ، حوالدار ستپال رائے، جنرل راوت کے دفاعی مشیر بریگیڈیئر لکھبندر سنگھ لدر، جنرل راوت کے اسٹاف آفیسر لیفٹیننٹ کرنل ہرجیندر سنگھ ، جنرل راوت کے پی ایس او لانس نائک وویک کمار (اسپیشل فورسز)، نائک گرو سیوک سنگھ – 9 پرا (اسپیشل فورسز) ونگ کمانڈر پی ایس چوہان، جے ڈبلیو او رانا پرتاپ داس، جے ڈبلیو او پردیپ کی بھی موت ہو گئی ۔ جبکہ حادثے میں بچ جانے والے گروپ کیپٹن ورون سنگھ کو بہتر علاج کے لیے بنگلور بھیج دیا گیا ہے۔ تمام شہید فوجیوں کی آخری رسومات ان کے اہل خانہ کی رضامندی سے ادا کی جائیں گی۔

Related Articles