ہمارے پاس سفید گیند کرکٹ کے کھلاڑیوں کا ایک بہت بڑا گروپ ہے : مورگن

ابوظہبی،  اکتوبر – انگلینڈ کے کپتان ایون مورگن نے بنگلہ دیش کے خلاف بدھ کے روز ٹی 20 ورلڈ کپ میں آٹھ وکٹ سے جیت حاصل کرنے کے بعد کہا کہ ہمارے گیند بازوں نے پچھلے میچ کی طرح آج بھی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔ فیلڈروں نے بھی ان کا بھرپور ساتھ دیا ۔ ہمارے پاس سفید گیند کرکٹ کے کھلاڑیوں کا بڑا گروپ ہے جس کا ہمیں فائدہ ملا ہے ۔ مورگن نے پلیئر آف دی میچ بنے جیسن رائے کی نصف سنچری والی اننگز کی تعریف کرتے ہوئے کہا ’’ جس طرح جیسن نے آج کھیلا ہے ، اس سے حریف گیند بازوں کو اپنی فیلڈ سیٹ کرنا مشکل ہو تی ہے ۔ اچھا ہوا کہ انہیں اور ڈیوڈ ملان کو کریز پر وقت گزارنے کا موقع ملا‘‘۔ پلیئر آف دی میچ جیسن رائے نے کہا’’ ہمیں پچھلے میچ کی اپنی کارکردگی کو برقرار رکھنا تھا اور آج ہم نے ایسا ہی کیا ۔ گیند بازوں نے اچھی گیند بازی کی۔ پچھلے کچھ برسوں میں ہمیں مسلسل ٹی 20 انٹرنیشنل میچ کھیلنے کو ملے ہیں، جو پہلے نہیں ہوتا تھا‘‘۔

Related Articles