ایودھیا سے پرشورام کنڈ تک نکلے گی آمنترن رتھ یاترا، آغاز 4 دسمبر سے ہوگا

کولکاتا،  اروناچل پردیش میں واقع شری پرشورام کنڈ میں بھگوان نصب بھگوان پرشورام کی 51 فٹ بلند مورتی کی نقاب کشائی کی تقریب کی تیاریوں کو تیز کرنے کے لیے وِپر فاو¿نڈیشن ملک گیر آمنترن رتھ یاترا نکالے گی۔ یہ یاترا 4 دسمبر 2026 کو ایودھیا سے شروع ہوکر 24 دسمبر کو شری پرشورام کنڈ پہنچے گی۔ اس کے ذریعے ملک کے مختلف حصوں میں عقیدت مندوں کومورتی کی نقاب کشائی کی تقریب میں شرکت کی دعوت دی جائے گی۔ مورتی کی نقاب کشائی جنوری اور فروری 2027 میں مجوزہ ہے۔ تقریب کی حتمی تاریخ متعلقہ حکام سے تبادلہ خیال کے بعد اعلان کی جائے گی۔رتھ یاترا اور نقاب کشائی کی تیاریوں کے سلسلے میں وپر فاونڈیشن کی قومی مجلس عاملہ کا خصوصی اجلاس اتوار کو کولکاتا کے ای ایم بائی پاس واقع اسپرنگ کلب میں منعقد ہوا۔ قومی صدر ستیہ نارائن شری مالی کی صدارت میں منعقدہ اس اجلاس میں ملک بھر سے 150 سے زائد عہدیداروں، مجلس عاملہ کے ارکان اور خصوصی مدعوئین نے شرکت کی۔ حاضری رجسٹر میں 147 نمائندوں کے دستخط درج کیے گئے۔ اجلاس کو آن لائن بھی نشر کیا گیا۔تنظیم کے جنرل سکریٹری ڈاکٹر سنیل شرما نے اجلاس کی کارروائی چلائی۔ اس موقع پر بانی سشیل اوجھا، سابق قومی صدور بنواری لال سوتی، دھرم نارائن جوشی اور رادھے شیام شرما ’گروجی‘ سمیت تنظیم کے مختلف عہدیدار موجود تھے۔ وپر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے قومی صدر ڈاکٹر وجے بسوتیا اور انٹرنیشنل سوسائٹی فار پرشورام کانشس نیس کی چیئرپرسن ڈاکٹر ہرشا تریویدی نے بھی شرکت کی۔ اجلاس کا اہتمام وپر فاو¿نڈیشن کے زون-7 (کولکاتا) نے زونل صدر کشن گوسوامی کی قیادت میں کیا۔
دو کمیٹیوں کی تشکیل اور تنظیم نو کا فیصلہ
اجلاس میں پرشورام مورتی استھاپناسمیتی کی تنظیم نو کرتے ہوئے دھرم نارائن جوشی کو چیئرمین، پرمیشور شرما کو صدر اور رمیش شرما کو کنوینر نامزد کیا گیا۔ کمیٹی میں مزید آٹھ عہدیداروں کو بھی شامل کیا گیا ہے۔وہیں، تنظیم کے کام کاج اور سرگرمیوں کی نگرانی کے لیے اعلیٰ اختیاراتی انضباطی کمیٹی تشکیل دی گئی۔ رادھے شیام شرما کو اس کا صدر اور شری کانت پراشر کو کنوینر مقرر کیا گیا۔ ڈاکٹر وجے بسوتیا، اشوک پاری، مہاویر پرساد شرما، کلدیپ ویاس، جتیندر کمار بھاردواج، لوکیش شرما، بنواری لال سیودا، رام نارائن بھیرولال شرما اور ہری نارائن ویاس کمیٹی کے ارکان ہوں گے۔
دسمبر سے مارچ تک مختلف پروگرام منعقد ہوں گے
اجلاس میں آئندہ پروگراموں کا خاکہ بھی طے کیا گیا۔ اس کے تحت 17 سے 23 دسمبر 2026 تک گوہاٹی میں برہم پتر بھاگوت مہوتسو منعقد ہوگا۔ پرشورام کنڈ میں 13 سے 15 جنوری 2027 تک مکر سنکرانتی میلے کے ساتھ راحت کیمپ بھی لگایا جائے گا۔ اس کے علاوہ 14 مارچ 2027 کو گنیش جیمن کے انعقاد کی تجویز ہے۔قومی صدر ستیہ نارائن شری مالی نے کہا کہ پرشورام کنڈ میں مورتی کی تنصیب ملک بھر کے لوگوں کے اعتماد اور تعاون کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ آمنترن رتھ یاترا کے ذریعے ملک کے ہر حصے تک نقاب کشائی کی تقریب میں شرکت کا دعوت نامہ پہنچایا جائے گا۔ اب تنظیم کی پوری توجہ تقریب کی تیاریوں پر مرکوز رہے گی۔اجلاس میں تنظیم کے اتحاد اور اجتماعی شرکت پر زور دیتے ہوئے یہ پیغام دیا گیا: ”پرتیماکھڑی ہے، ہم ساتھ کھڑے ہیں۔“

Related Articles