لولا ڈی سلوا چوتھی بار برازیل کے صدر منتخب
برازیلیا (برازیل)، ۔ ملک کے موجودہ صدر لوئز اناسیو لولا ڈی سلوا نے ایک بار پھر انتخابات جیت لیے ہیں۔ وہ چوتھی بار برازیل کے صدر منتخب
ہوئے ہیں۔ 80 سالہ بائیں بازو کے رہنما سلوا ایک سابق فیکٹری ورکر ہیں۔ انتخابات کے پہلے مرحلے میں، صدارتی امیدوار اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی ساتھی، فلاویو بولسونارو، موجودہ صدر لولا کے ساتھ برابری پر تھے۔ اتوار کو ایک سخت مقابلے (رن آف) میں، انہوں نے فلایو بولسونارو کو شکست دے دی۔
برازیل کے بڑے اخبار فولیا ڈی ایس پاؤلو اور سی این این کے مطابق، 99.77 فیصد ووٹوں کی گنتی پوری ہونے کے بعد دوسرے مرحلے میں موجودہ صدر کو 51.76 فیصد درست ووٹ ملے، جبکہ بولسونارو نے 48.24 فیصد ووٹ حاصل کیے۔ اس جیت کے ساتھ، ورکرز پارٹی کے رکن، لولا، گیٹولیو ورگاس کے بعد برازیل کی تاریخ میں سب سے طویل عرصے تک خدمات انجام دینے والے دوسرے صدر بن گئے۔ وہ اپنی موجودہ مدت کار پوری ہونے تک کل 16 سال تک اقتدار میں رہیں گے، جو برازیل کی جمہوری تاریخ میں ایک ریکارڈ ہے۔
یہ جیت ایک انتخابی مہم کے بعد ہوئی جس میں افراط زر، جرائم اور بدعنوانی جیسے مدعے حاوی رہے۔
سی این این کے مطابق 1989 میں براہ راست صدارتی انتخابات کی واپسی کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب کسی امیدوار نے پہلے مرحلے میں دوسرے نمبر پر آنے کے باوجود صدارتی انتخاب جیتا ہے۔ لولا نے 2003 ا سے 2010 کے درمیان پہلی بار برازیل کا اقتدار سنبھالا۔ افراط زر اور سلامتی کے خدشات کی وجہ سے اس بار انہیں سخت انتخابی مقابلے کا سامنا کرنا پڑا۔ بولسونارو نے جرائم کے خلاف سخت موقف اختیار کیا جو ان کی انتخابی مہم کا مرکزی حصہ تھا اور انہوں نے خوراک کی قیمتوں کو کم کرنے کا وعدہ کیا۔ دونوں صدارتی امیدواروں کو اپنے خاندان کے افراد اور ساتھیوں پر بدعنوانی کے الزامات کا سامنا کرنا پڑا۔
بدعنوانی کے مقدمات میں سزا پانے کے بعد لولا نے ایک سال سے زیادہ عرصہ جیل میں گزارا، حالانکہ بعد میں ان سزاؤں کو منسوخ کر دیا گیا۔ اتوار کے سخت مقابلے کا نتیجہ کشیدگی کے درمیان آیا۔ سی این این کا تجزیہ ہے کہ لولا کی جیت کا اثر برازیل سے باہر محسوس کیا جائے گا۔ لولا کی قیادت میں لاطینی امریکہ کا سب سے بڑا ملک زیادہ آزاد خارجہ پالیسی پر عمل کرے گا۔ لولا نے برازیل کی خودمختاری پر اصرار کیا ہے۔ انہوں نے “گلوبل ساؤتھ” (ترقی پذیر ممالک) اور چین کے ساتھ قریبی تعلقات کی بھی وکالت کی ہے۔ لولا نے اپنے سیاسی کریئر کا آغاز 1970 کی دہائی میں ایک مزدور رہنما کے طور پر کیا۔ اس کے بعد انہوں نے ورکرز پارٹی کو قائم کرنے میں مدد کی۔
لولا کی جیت بولسونارو کی سیاسی تحریک کے لیے ایک بڑا دھچکا ہے۔ فلاویو وہ حاصل کرنے میں ناکام رہے جو ان کے والد، سابق صدر جائر بولسونارو بھی 2022 میں کرنے میں ناکام رہے۔ تھے یعنی انتخابات میں لولا کو شکست دینا۔




