سوڈان میں سعودی کلچرل اتاشی کے دفتر پر حملہ، لوٹ مار
خرطوم،مئی ۔سوڈان میں پرتشدد کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے جس کا تازہ شکار سوڈان میں مملکت کے کلچرل اتاشی کا دفتر بنا۔ سعودی وزارت خارجہ کے مطابق سعودی کلچرل اتاشی کے دفتر پر منگل کے روز حملے کے بعد وہاں لوٹ مار کی گئی ہے۔وزارت خارجہ کے بیان میں بتایا گیا ہے کہ کلچرل اتاشی پر حملہ کرنے نامعلوم افراد نے دفتری ساز وسامان لوٹ لیا۔ حملہ آوروں نے مواصلاتی نظام کا ناکارہ بناتے ہوئے سروسز غیر فعال کر دیے۔الریاض نے حملے کی ’’شدید الفاظ‘‘ میں مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ جنگ زدہ ملک میں سفارتی مشنز کا احترام کیا جائے۔ سعودی عرب نے حملہ آوروں کو کلچرل اتاشی کے دفتر پر حملے کے نتائج کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔بیان میں سعودی عرب کی اپیلوں کا اعادہ کیا گیا ہے جس میں مملکت نے متحارب گروپوں کے درمیان بڑھتی ہوئی پرتشدد کارروائیاں روکنے پر زور دیا تھا۔ نیز ان اپیلوں میں سفارت خانوں اور سوڈان کے عام شہریوں کو تحفظ دینے کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا تھا۔