ممتا بنرجی نے میڈیا کے رویے پر ناراضگی ظاہر کی

کلکتہ,اپریل۔وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے شوبھندو ادھیکاری کا نام لئے بغیر کہا کہ ایک لیڈر بغیر کسی دلیل اور ثبوت کے کوئی دعویٰ کردیتا ہے اور دن بھر میڈیا اس کو نیوز بناکر چلاتا ہے۔یہ تک جاننے کی کوشش نہیں کرتی ہے کہ یہ دعویٰ صحیح ہے یا نہیں ۔کم سے کم جس سے متعلق دعویٰ کیا گیا ہے اس سے ہی پوچھ لے ۔انہوں نے میڈیا کے اس رویے پر ناراضگی ظاہرکرتے ہوئے کہا کہ یہ غیر اخلاقی عمل ہے۔خیال رہے کہ سنگور میںا یک جلسے میں خطاب کرتے ہوئے شوبھندو ادھیکاری نے کہا کہ ترنمول کانگریس سے قومی ٹیم کا درجہ چھیننے کے بعد ممتا بنرجی نے چار مرتبہ امیت شاہ کو فون کیا تھا۔ ممتا بنرجی نے پریس کانفرنس میں میڈیا کے اس رویے کی شکایت کرتے ہوئے کہا کہ میں حیران ہوں، کچھ لوگ کچھ کہہ رہے ہیں، میڈیا اسے دہرا رہا ہے۔ جھوٹ پھیلا رہے ہیں، بدتمیزی کر رہے ہیں۔ میں نے بی جے پی کی میٹنگ میں ایک شخص کو مجھ سے متعلق جھوٹ بولتے ہوئے سنا ، مگر کسی نے بھی مجھ سے پوچھا کہ مجھ سے متعلق جو دعویٰ کیا گیا ہے کہ وہ سچ ہے کہ یا نہیں ۔انہوں نے شوبھندو ادھیکاری کا نام لیے بغیر ان کی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ میرے متعلق یہ کہا گیا کہ میں نے ترنمول کانگریس کے قومی پارٹی کا درجہ چھیننے کے بعد میں نے امیت شاہ کو چار بار فون کیاکہ مجھ سے کسی نے پوچھا کہ کیا میں نے سچ کیا یا نہیں؟۔اس کے بعد امیت شاہ کی تنقید کرتے ہوئے ممتا بنرجی نے کہا کہ انہوں نے آئین کی خلاف ورزی کی ہے ۔اس لئے میں ان کے استعفیٰ کا مطالبہ کیا ہے۔اور میں یہ بھی کہہ رہی ہوں کہ اگر میں نے واقعی امیت شاہ کو فون کیا ہے تو مجھے استعفیٰ دے دینا چاہیے۔‘‘ اس کے علاوہ ممتا نے مکل کے دہلی سفر کے بارے میں بھی اپنے موقف سے متعلق کہا کہ مکل کا دہلی کا سفر ذاتی ہے۔ اور مکل بی جے پی کے ایم ایل اے ہیں۔بی جے پی یہ سمجھے کہ انہیں کیا کرنا ہے۔

Related Articles