غزہ میں فلسطینی محکمہ اوقاف کی سال 2023 اور 2024 کی حج قرعہ اندازی
غزہ،مارچ۔کل ہفتے کے روز فلسطینی وزارت اوقاف اور مذہبی امور نے غزہ کی پٹی میں سال 2023 اور 2024ء کے لیے حج قرعہ اندازی کا انعقاد کیا۔قرعہ اندازی کا انعقاد مغربی غزہ کے رشاد الشوا کلچرل سینٹر کے ہال میں تمام جنوبی گورنریوں کی محکمہ اوقاف کے عہدیداروں ، وزیر اوقاف و مذہبی امور الشیخ حاتم البکری، غزہ کی پٹی کے گورنروں، وزراء اور دیگرعہدیداروں کی موجودگی میں کیا گیا۔البکری نیاس موقعے پر گفتگو کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ "فلسطینی عوام متحد ہیں اور یہی وہ پیغام ہے جو ہم غزہ میں ہونے والی اس قرعہ اندازی میں شرکت سے چاہتے تھے۔”انہوں نے بتایاکہ سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے فلسطینی شہدا کے اہل خانہ کے 1,000 افراد کو سرکاری طور پر حج کرانے کی پیش کش کی ہے۔