کانگریس میری قبر کھودنے کے خواب دیکھنے میں مصروف: مودی
مانڈیا، مارچ۔ کرناٹک میں دو انجن والی حکومت کی وکالت کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو کانگریس پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ حریف پارٹی ان کی موت کا خواب دیکھنے میں مصروف ہے، لیکن وہ کرناٹک کی ترقی کا خواب دیکھنے میں مصروف ہیں۔مسٹر مودی یہاں کئی بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کا افتتاح کرنے کے بعد کانگریس پر جوابی حملہ کرتے ہوئے کہا، ‘کانگریس مودی کی قبر کھودنے کے خواب دیکھنے میں مصروف ہے، لیکن میں کرناٹک کی ترقی کے خواب دیکھنے میں مصروف ہوں۔ مودی کی قبر کھودنے کا خواب دیکھنے والے کانگریسی نہیں جانتے کہ مودی کی سب سے بڑی حفاظتی ڈھال ملک کی کروڑوں ماؤں بہنوں کا آشیرواد ہے۔مسٹر مودی نے کہا کہ سال 2014 میں ان کی حکومت کے قیام کے بعد سے ہی انہوں نے پورے خلوص کے ساتھ غریبوں کی خدمت کرنے کی کوشش کی اور غریبوں کو ان کی زندگی میں درپیش مشکلات کو کم کرنے کی مسلسل کوشش کی۔وزیراعظم نے کہا، ’’2014 میں جب آپ نے مجھے ووٹ دیا اور خدمت کا موقع دیا، تب ملک میں ایک حساس حکومت بنی جو غریبوں کے دکھ درد کو سمجھتی ہے۔ اس کے بعد بی جے پی کی مرکزی حکومت نے غریبوں کی خدمت کرنے کی کوشش کی۔ پورے خلوص کے ساتھ۔ غریبوں کی زندگی میں آنے والی مشکلات کم کرنے کی مسلسل کوشش کی۔ڈبل انجن والی حکومت کے فوائد کا ذکر کرتے ہوئے مسٹرمودی نے کہا کہ پچھلے کچھ برسوں میں کرناٹک میں ہائی ویز پر 1 لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ کی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔ انفراسٹرکچر روزگار، سرمایہ کاری اور آمدنی کی راہیں لاتا ہے۔ مسٹرمودی نے کہا کہ ملک میں کئی دہائیوں سے زیر التوا آبپاشی پروجیکٹوں کو تیز رفتاری سے مکمل کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا، اس سال کے بجٹ میں، حکومت نے 5300 کروڑ روپے کے ساتھ اوپری بھدرا پروجیکٹ فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے، جس سے علاقے میں آبپاشی سے متعلق مسائل کا مستقل حل فراہم ہوسکے۔ مسٹر مودی نے کہا کہ کرناٹک میں شروع کئے جانے والے جدید ترین سڑکوں کے بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں سے ریاست بھر میں رابطے کو فروغ ملے گا اور اقتصادی ترقی کو تقویت ملے گی۔وزیر اعظم نے کہا کہ ساگر مالا اور بھارت مالا جیسے پروجیکٹوں سے کرناٹک اور ملک بدل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب دنیا کورونا وائرس سے نبرد آزما تھی، تب ہندوستان نے اپنے انفراسٹرکچر بجٹ میں کئی گنا اضافہ کیا۔انہوں نے کہا، ‘پچھلے کچھ دنوں میں لوگ بنگلورو-میسور ایکسپریس وے کے بارے میں بات کر رہے ہیں۔ ہندوستان کے لوگ پورے ملک میں ایسا جدید اور شاندار ایکسپریس وے چاہتے ہیں۔ ایکسپریس وے نوجوانوں کو فخر سے بھر دیتا ہے۔مسٹرمودی نے کہا کہ اچھا بنیادی ڈھانچہ ‘ایز آف لیونگ کو بڑھاتا ہے اور ترقی کے نئے مواقع پیدا کرتا ہے۔