راکھی ساونت نے ایکٹنگ اکیڈمی کھول لی، دبئی کو’ڈولی ووڈ‘ بنانے کا عزم
دبئی،مارچ۔دبئی کے رہائشیوں کو میلو ڈرامہ کی ملکہ راکھی ساونت سے اداکاری کا فن سیکھنے کا موقع ملا ہے۔ بالی ووڈ اداکارہ راکھی ساونت نے جمعہ کے روز شہر کے ہلچل والے علاقے الکراما میں ایک اداکاری کی اکیڈمی کھولی ہے۔ریڈ رفل ڈریس میں ملبوس راکھی نے اکیڈمی کھولنے کے اعلان سے علاقے میں رہنے والے ہندوستانیوں شہریوں میں ہلچل مچادی اور وہ انہیں دیکھنے کیلئے بڑی تعداد میں افتتاحی تقریب میں پہنچ گئے۔ اداکارہ کی مختلف پوز میں بڑی بڑی تصاویر اکیڈمی کی دیواروں پر لٹکی ہوئی تھیں۔خلیج ٹائمز کے مطابق 44 سالہ اداکارہ جو کسی بھی حقیقی اداکاری کی مہارت سے زیادہ اپنی اوور دی ٹاپ حرکات اور اوٹ پٹانگ شخصیت کے لیے زیادہ مشہور ہیں، نے کہا کہ راکھی ساونت ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ دبئی میں بالی ووڈ کے خوابوں کو پوراکرے گا۔ "میں یہاں آپ کے اداکاری، گانے اور رقص کے تمام خوابوں کو پورا کرنے آئی ہوں۔ انسٹی ٹیوٹ شوبز میں کامیابی کے لیے ایک شاندار سیڑھی ثابت ہو گا۔” انہوں نے مزید کہا کہ وہ دبئی کو "ڈولی ووڈ” میں تبدیل کرنا چاہتی ہیں۔