وزیراعظم نے استاد بسم اللہ خاں یوواپرسکاریافتگان کو مبارکباد دی
نئی دہلی، فروری۔وزیراعظم نریندرمودی نے استاد بسم اللہ خان یوواپرسکار سے تفویض کئے جانے والے باصلاحیت نوجوانوں کو مبارکباد دی ہے ۔سنگیت ناٹک اکیڈمی کے ایک ٹوئیٹ کے جواب میں، وزیراعظم نے کہا :‘‘باصلاحیت نوجوانوں کو مبارکباد ، جنھیں استاد بسم اللہ خاں یووا پرسکار سے نوازاگیاہے ۔ ان کی مستقبل کی کاوشوں کے لئے نیک خواہشات ۔ میری خواہش ہے کہ وہ آنے والے وقت میں بھی بھارتی ثقافت اور موسیقی کو مسلسل مقبول بناتے رہیں ۔