نتین گڈکری نے دتیا میں ماں پیتامبر ا پیٹھ کی پوجا ارچنا کینتین گڈکری نے دتیا میں ماں پیتامبر ا پیٹھ کی پوجا ارچنا کی
گوالیار،جنوری.سڑک ٹرانسپورٹ کے مرکزی وزیر نتین گڈکری نے آج دتیا میں ماں پیتامبرا پیٹھ کے درشن کرکے پوجا ارچنا کی۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے ونکھنڈیشور مندر میں بھی پوجا کی۔اس سے پہلے مسٹر گڈکری فضائیہ سے گوالیار پہنچے۔ یہاں سے وہ دتیا کے لئے روانہ ہوئے۔ دتیا میں مسٹر گڈکری نے ماں پیتامبرا پیٹھ اور ونکھنڈیشور مہاویو مندر میں پوجا کی۔مسٹر گڈکری دتیہ سے اورچھا کے لئے روانہ ہو گئے ہیں۔اس موقع پر مدھیہ پردیش کے وزیر داخلہ ڈاکٹر نروتم مشرا بھی ان کے ساتھ تھے۔مسٹر گڈکر ی نے میڈیا سے بات چیت میں دتیا کے نیو کوتوالی سے ماں پیتامبر پیٹھ تک اوور بریج اور ماں پیتامبر مندر کے شمالی دروازے سے ایئر پورٹ تک سڑک کو ڈبل اور فرنش بنائے جانے کا اعلان کیا۔