عالیہ بھٹ اپنی بلی کی طرف سے نظر انداز کئے جانے پر پریشان

ممبئی ،جنوری۔ بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ اپنی پالتو بلی کی طرف سے نظر انداز کئے جانے پر پریشان ہوگئیں۔عالیہ نے اپنے انسٹاگرام پر اپنی بلی کی تصاویر شیئر کیں۔تصویر میں عالیہ نیلے رنگ کی شرٹ پہنے بغیر میک اپ کے نظر آئیں، وہ اور بلی دونوں بیڈ پر بیٹھے سورج کی روشن کرنوں سے لطف اندوز ہوتے دکھائی دے رہے تھے۔پہلی تصویر میں عالیہ ایڈورڈ کو پیار بھرے انداز میں دیکھ رہی ہیں جبکہ بلی انتہائی غصہ میں انہیں یکسرنظر انداز کرتی دکھائی دے رہی ہے۔دوسری تصویر میں ایڈورڈ عالیہ کو بے رخی دکھاتے ہوئے اس کی طرف سے چہرہ کا رخ موڑے دکھائی دی جس پرعالیہ کے چہرہ پر پریشانی کے تاثرات نمایاں ہوگئے۔

Related Articles