شیوراج نے مکر سنکرانتی کی مبارکباد دی
بھوپال، جنوری۔ مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے مکر سنکرانتی کے پرمسرت موقع پر ریاست کے لوگوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دی ہے اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔مسٹر چوہان نے ٹویٹ میں کہا کہ مکر سنکرانتی کے پرمسرت تہوار پر آپ کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد۔ اس تہوار کے پرمسرت موقع پر میری دعا ہے کہ مدھیہ پردیش کے لوگوں کی زندگی میں چین سکون اور خوشحالی آئے۔ ترقی کی نئی راہیں ہموار ہوں اور محبت، ہم آہنگی، بڑھے۔ یہی نیک تمنائیں ہیں۔وزیر اعلیٰ نے پونگل اور بھوگلی بیہو کے پرمسرت تہوار پر سبھی کو تہہ دل سے مبارکباد دی اور کہا کہ بے پناہ جوش و خروشاور توانائی کا یہ تہوار آپ کی زندگی میں خوشحالی اور مسرت لائے۔ یہ تہوار پیار اور ہم آہنگی کی خوشگوار ہواؤں سے معطر ہو اور چاروں طرف خیر و برکت کے چراغ روشن کرے۔