لڑکے نے دوران پرواز فضا میں ہی لڑکی کو شادی کی پیشکش کردی، ویڈیو وائرل
دہلی،جنوری ۔ عموماً لڑکے لڑکیوں کو شادی کے لیے نت نئے انداز میں پروپوز کرکے اپنی محبت کا ثبوت دیتے ہیں اور ایسا ہی ایک عمل بھارتی شہری نے کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔میڈیا پر لندن سے ممبئی جانے والی فلائٹ کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں مسافر لڑکے کو فلائٹ میں ہی گھٹنوں کے بل بیٹھ کر خوبصورت انداز میں گرل فرینڈ کو پروپوز کرتے دیکھا گیا۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لڑکا ہاتھ میں کارڈ اٹھائے ونڈو سیٹ کے ساتھ بیٹھی لڑکی کے پاس جاکر انہیں مخاطب کرتا ہے جس کے بعد لڑکی غیر یقینی کے عالم میں منہ پر ہاتھ رکھ لیتی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پلے کارڈ میں لڑکا اور لڑکی کی تصویریں موجود تھیں لڑکے کو جب یہ پتا چلا کہ لڑکی لندن سے ممبئی جارہی ہے تو اس نے اسی فلائٹ میں اپنی ٹکٹ بک کروالی اور گرل فرینڈ کو پروپوز کرڈالا جسے لڑکی نے قبول بھی کرلیا۔بعد ازاں اس پروپوزل کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔