شہرہ آفاق گلوکار ایلٹن جان کا نئی پالیسی پر ٹوئٹر چھوڑنے کا اعلان

لندن،دسمبر۔برطانیہ کے شہرہ آفاق گلوکار ایلٹن جان نے نئی پالیسی پر ٹوئٹر چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔انہوں نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ ساری زندگی میں نے لوگوں کو جوڑنے کے لیے موسیقی کا استعمال کیا لیکن اب یہ دیکھ کر افسوس ہوتا ہے کہ غلط معلومات دنیا کو تقسیم کرنے کا ذریعہ بن رہی ہیں۔ایلٹن جان نے کہا کہ ٹوئٹر کی پالیسی میں حالیہ تبدیلی کے بعد غلط معلومات کا پھیلاؤ ہوگا، میں نے فیصلہ کیا ہے کہ اب ٹوئٹر استعمال نہیں کروں گا۔گلوکار 30 نومبر کو ٹوئٹر کی اعلان کردہ نئی پالیسی کی طرف اشارہ کر رہے تھے جس کے مطابق 23 دسمبر سے پلیٹ فارم کورونا پالیسی کی خلاف ورزی کرنے والی ٹوئیٹس کے خلاف کارروائی نہیں کرے گی۔ایلون مسک نے ایلٹن جان کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ مجھے آپ کی موسیقی پسند ہے، امید کرتا ہوں کہ آپ واپس آئیں گے۔

Related Articles