مودی نے دیویانگ بہنوں اور بھائیوں کے عز م و استقامت اور کامیابیوں کی ستائش کی
نئی دہلی، دسمبر ۔وزیر اعظم نریندر مودی نے آج معذور افراد کے عالمی دن کے موقع پر دیویانگ بہنوں اور بھائیوں کے عزم و استقامت اور کامیابیوں کی تعریف کی ہے۔وزیر اعظم نے سلسلہ وار ٹویٹ میں کہا؛ ’’معذور افراد کے عالمی دن کے موقع پر، میں اپنے دیویانگ بہنوں اور بھائیوں کے عزم و ستقامت اور کامیابیوں کی تعریف کرتا ہوں۔ ہماری حکومت نے بہت سے ایسے اقدامات کیے ہیں جنہوں نے معذور افراد کے لیے مواقع پیدا کیے ہیں اور انہیں نمایاں مقام حاصل کرنے کے قابل بنایا ہے‘‘۔مسٹر مودی نے مزید کہا’’ہماری حکومت رسائی پر یکساں طور پر توجہ مرکوز رکھتی ہے، جس کی جھلک فلیگ شپ پروگراموں اور نیکسٹ جین انفراسٹرکچر کی تخلیق میں ملتی ہے۔ میں ان تمام لوگوں کی کوششوں کا بھی اعتراف کرتا ہوں جو معذور افراد کی زندگیوں میں مثبت تبدیلی لانے کے لئے نچلی سطح پر کام کر رہے ہیں ‘‘۔