آج دہلی میں فضائی آلودگی کی سطح انتہائی خراب سطح پر ریکارڈ کی گئی
نئی دہلی، نومبر۔ قومی دارالحکومت میں فضائی آلودگی کی سطح پیر کے روز انتہائی خراب سطح پر ریکارڈ کی گئی۔ ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) نے یہ معلومات دی۔ ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) کے مطابق، آج صبح 7 بجے دہلی میں فضائی آلودگی کی سطح انتہائی سنگین حالت میں ہے اور آج کم سے کم درجہ حرارت 9 ڈگری سیلسیس اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 27 ڈگری سیلسیس رہنے کی امید ہے۔ سنٹرل پولوشن کنٹرول بورڈ (سی پی سی بی) کے مطابق، صبح 7 بجے فی گھنٹہ ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) 319 ریکارڈ کیا گیا جبکہ اتوار کو 24 گھنٹے کا اوسط اے کیو آئی 314 تھا۔ ایجنسی نے کہا کہ شمال مغربی سمت سے ہوائیں چلنے کے ساتھ اگلے تین دنوں تک اوپری سطح کی ہوائیں چلنے کی توقع ہے اور قومی راجدھانی کے آس پاس کے علاقوں میں کھیتوں میں پرالی جلانے کی وجہ سے آلودگی بڑھنے کا امکان ہے۔ یہاں اے کیو آئی اگلے تین دنوں تک انتہائی خراب حالت میں رہنے کی توقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ اتوار کو کم سے کم درجہ حرارت 9.6 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا، جو معمول سے تین درجے کم اور زیادہ سے زیادہ 26.8 ڈگری سیلسیس جومعمول سے ایک ڈگری کم تھا۔