معروف بھارتی اداکارہ ہنسیکا موٹوانی کی شادی کی خبریں بھی پھیلنے لگیں

ممکنہ دولہا کون ہے ؟ میڈیا نے دعویٰ کر دیا

ممبئی ،اکتوبر۔بالی ووڈ کی مشہور و معروف اداکارہ ’ ہنسیکا موٹو انی‘ کی شادی سے متعلق افواہیں میڈیا میں گردش کرنا شروع ہو گئیں جن میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ اداکارہ دسمبر میں کاروباری شخصیت سے شادی کرنے جارہی ہیں۔انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق اداکارہ ہنسیکا موٹوانی دسمبر میں ممبئی سے تعلق رکھنے والی کاروباری شخصیت سے شادی کرنے جارہی ہیں اور شادی کی تقریبا ممکنہ طور پر راجستھان کے شہر جے پور میں واقع ایک قلعے میں انجام پائیں گی تاہم ابھی اداکارہ کی جانب سے اس حوالے سے کوئی تصدیقی بیان سامنے نہیں آ سکا ہے۔رپورٹس میں یہ چیز سامنے آ رہی ہے کہ اداکارہ یہ شادی اپنے گھر والوں کی پسند سے کرنے جارہی ہیں۔ہنسیکا موٹوانی نے اپنی شادی کی تیاریاں بھی شر وع کر دی ہیں۔

Related Articles