’کچابادام‘ سے شہرت پانیوالی بھارتی ماڈل انجلی اروڑا کاروسی شہری کی پارٹی میں شرکت کے بدلے پیسے لینے کا انکشاف

نئی دہلی،اکتوبر۔’کچا بادام‘ سے شہرت پانے والی بھارتی سوشل میڈیا انفلوئنسر انجلی اروڑا نے ایک روسی شخص سے پارٹی میں شرکت کے عوض 5ہزار روبل (تقریباً 18ہزار روپے) لینے کا انکشاف کر دیا۔ٹائمز آف انڈیا کے مطابق نئی دہلی کی رہائشی انجلی اروڑا نے بتایا ہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں وہ روس میں ایک ہوٹل میں ٹھہری ہوئی تھی، جہاں استقبالیہ پر کام کرنے والے لڑکے سے اس نے 5ہزار روبل لیے۔ انجلی نے بتایا کہ ’’میں ان دنوں سنگل تھی اور اس لڑکے کو پسند کرنے لگی تھی۔ میں نے اسے سے ہفتے کی رات کے پانچ ہزار روبل لیے۔مجھے رقم کی بھی ضرورت تھی چنانچہ میں نے اس سے پانچ ہزار روبل مانگے جو اس نے مجھے دے دیئے اور پھر اگلی رات ہم دونوں اکٹھے ایک پارٹی میں گئے۔ میرے کسی دوست کو بھی اس بات کا علم نہیں ہے اور میں نہیں جانتی کہ یہ بات سن کر میرے والدین کا ردعمل کیا ہو گا۔‘‘

 

Related Articles